کُل جماعتی اجلاس: کورونا ویکسین تیار کرنے کی دہلیز پر ہندوستان، قیمت بعد میں طے ہوگی، پی ایم مودی

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ کورونا ویکسین اگلے کچھ ہفتوں میں تیار ہوجائے گی اور اس کے تیار ہونے کے بعد ملک میں ٹیکہ کاری کا کام شروع ہوجائے گا

وزیر اعظم نریندر مودی / تصویر آئی اے این ایس
وزیر اعظم نریندر مودی / تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ کورونا ویکسین اگلے کچھ ہفتوں میں تیار ہوجائے گی اور اس کے تیار ہونے کے بعد ملک میں ٹیکہ کاری کا کام شروع ہوجائے گا۔ پی ایم مودی نے کہا کہ کورونا ویکسین کی قیمت کا تعین عوامی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے ریاستوں کے ساتھ غور و خوض کی بنیاد پر کیا جائے گا۔

وزیر اعظم مودی کی جانب سے جمعہ کے روز ملک میں کورونا وبا سے پیدا صورتحال پر تبادلہ خیال کے لئے طلب کئے گئے کل جماعتی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے یہ بات کہی گئی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ماہرین اور سائنس دانوں سے ہوئی بات چیت کی بنیاد پر یہ کہا جا رہا ہے ملک میں آئندہ کچھ ہفتوں میں کورونا کی ویکسین تیار ہو جائے گی۔ ویکسین آنے کے بعد ملک میں اس کی ٹیکہ کاری کا کام شروع کر دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں ایک اور سوال سب کی ذہنوں میں ہے کہ ویکسین کی قیمت کیا ہوگی۔ انہوں نے کاہکہ اس کی قیمت کا تعین عوام صحت کو اولین ترجیح سمجھتے ہوئے کیا جائے گا۔ اس کے لئے مرکزی حکومت ریاستوں کے ساتھ بات کررہی ہے اور ان کی صلاح کو بھی ان میں ترجیح دی جائے گی۔

مسٹر مودی نے کہا کہ انہوں نے خود ہی ویکسین بنانے والے سائنسدانوں کی ٹیم سے بات کی ہے اور سائنسی کامیابی کے سلسلے میں بہت پراعتماد ہیں۔ سستی اور محفوظ ویکسین کے معاملے میں پوری دنیا ہندوستان پر نظر لگائے ہوئے ہے۔

انہوں نے کہا کہ سب لوگ تیار بیٹھے ہیں۔ اس طرح کے تقریبا آٹھ ممکنہ ویکسین ہیں جو آزمائش کے مختلف مراحل میں ہیں اور انہیں ہندوستان میں تیار کرنا ہے۔

ہندوستان کی اپنی 3 مختلف ویکسینوں کی آزمائش مختلف مراحل میں ہے۔ ماہرین یہ مان رہے ہیں کہ اب کورونا ویکسین کا زیادہ انتظار نہیں ہوگا۔ ممکن ہے کہ آئندہ چند ہفتوں میں کورونا ویکسین تیار ہوجائے گی۔ جیسے ہی سائنسدانوں کی طرف سے ہری جھنڈی ملے گی ہندوستان میں ویکسینیشن کی مہم شروع کردی جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ مرکزی حکومت اس کے بارے میں ریاستی حکومتوں کی طرف سے موصول تجاویز کی بنیاد پر کام کر رہی ہے۔ ویکسینیشن کے لئے سب سے پہلی ترجیح کورونا مریضوں کے علاج کررہے فرنٹ فرنٹ کے کارکنوں اور پہلے سے سنگین بیماریوں میں مبتلا بزرگ افراد اورہیلتھ کارکنوں کو ترجیح دی جائے گی۔

مرکزی اور ریاستی حکومت کی ٹیمیں بھی مل کر اس کی تقسیم پر کام کر رہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ہندوستان کے پاس بھی دنیا کے دوسرے ممالک کی نسبت ویکسین کی تقسیم اوراہلیت بہت بہتر ہے۔ ملک میں بھی ویکسینیشن کے لئے ایک بہت بڑا اور تجربہ کار نیٹ ورک ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔