بی جے پی ہر محاذ پر ناکام ثابت ہوئی ہے:ڈاکٹر بصیر احمد خاں

راہل گاندھی کا یہ اقدام ملک میں محبت اور ہم آہنگی قائم قائم کررہا ہے اور نفرت اور بدامنی پھیلانے والوں کو کھلا چیلنج ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر بشکریہ یو این آئی</p></div>

فائل تصویر بشکریہ یو این آئی

user

یو این آئی

آل انڈیا مسلم مجلس نے کانگریس رہنماراہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا کی حمایت کا اعلان کیا ہے یہ یاترا3جنوری کو پوپی میں داخل ہوگی۔ مسلم مجلس کے قومی صدر،اندرا گاندھی نیشنل اوپن یونیورسٹی کے سابق پرووائس چانسلر اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی طلبا یونین کے سابق صدر ڈاکٹر بصیر احمد خاں نے یہاں جاری ایک بیان میں کہا کہ راہل گاندھی کا یہ اقدام ملک میں محبت اور ہم آہنگی قائم قائم کررہا ہے اور نفرت اور بدامنی پھیلانے والوں کو کھلا چیلنج ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں انتشار پھیلانے والی طاقتیں برسراقتدار ہیں اور راہل گاندھی ملک کو درپیش اہم مسائل بے روزگاری، مہنگائی، سرکاری ایجنسیوں کا سیاسی مخالفین کے خلاف بے جاطاقت کےاستعمال وغیرہ کے خلا ف رائے عامہ ہموار کررہے ہیں۔ ان کی یہ مہم ملک کی اہم خدمت ہے اور مسلم مجلس ان معاملات میں ان کی بھرپور حمایت کرتی ہے۔


پروفیسر بصیر نے مزید کہا کہ بی جے پی ہر محاذ پر ناکام ثابت ہوئی ہے اور عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا نہیں کر سکی لہذا لوگوں کی توجہ ہٹانے کے لئے ہندواور مسلمانوں اور عیسائیوں کے درمیان نفرت کا جھوٹ پر مبنی پرچار کررہی ہے جس سے ملک میں بدامنی کا خطرہ درپیش ہے لیکن حق ہمیشہ غالب ہوتا ہے اور باطل کو شکست ہوتی ہے۔ اس سیاہ رات کا بھی خاتمہ ہوگا اور روشن صبح طلوع ہوگی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔