’سیاسی فائدہ کے لیے لگائے گئے سبھی ہورڈنگز-بینر 24 گھنٹے کے اندر ہٹائے جائیں‘، الیکشن کمیشن نے جاری کی ہدایت

کانگریس نے الیکشن کمیشن سے کی گئی شکایت میں کہا تھا کہ چنندہ سیاسی پارٹیاں ملک کے اہم مقامات پر اپنی حصولیابیوں سے متعلق بینر، پوسٹر و ہورڈنگ لگائے ہیں جو ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی ہے۔

الیکشن کمیشن
الیکشن کمیشن
user

قومی آواز بیورو

الیکشن کمیشن نے کانگریس کی شکایت پر آج ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے اہم ہدایت جاری کی ہے۔ کمیشن نے سیاسی پارٹیوں کی طرف سے ووٹرس کو لبھانے کے لیے ملک بھر میں لگائے گئے ہورڈنگز، بینرس اور پوسٹرس کو 24 گھنٹوں کے اندر ہٹانے کی ہدایت دی ہے۔ ساتھ ہی کمیشن نے اس تعلق سے ہوئی کارروائی کی رپورٹ 21 مارچ کی شام 5 بجے تک پیش کرنے کو کہا ہے۔

الیکشن کمیشن نے یہ قدم کانگریس کی طرف سے کی گئی اس شکایت کے بعد اٹھایا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ کچھ پارٹیاں اپنی حصولیابیاں ظاہر کرنے کے لیے بینرس و پوسٹرس لگا رہی ہیں۔ کانگریس نے کمیشن سے کی گئی شکایت میں چنندہ سیاسی پارٹیوں کی طرف سے ملک بھر میں لگائے گئے اہم مقامات پر ووٹرس کو لبھانے والے بینر، پوسٹر و ہورڈنگ کا تذکرہ کیا تھا اور کہا تھا کہ یہ انتخابی ضابطہ اخلاق یعنی ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی ہے۔


اس شکایت کے بعد کمیشن نے سخت قدم اٹھاتے ہوئے کابینہ سکریٹری سمیت مکل کے چیف سکریٹریز کو خط لکھ کر ملک بھر کے ریلوے اسٹیشنز، بس اسٹینڈس، ایئرپورٹس، سرکاری بسوں، ٹیلی فون و بجلی کے کھمبوں اور سرکاری عمارتوں وغیرہ پر لگے سیاسی اشتہارات کو فوراً ہٹوانے کی ہدایت دی ہے۔ کمیشن نے اس دوران جگہ جگہ دیواروں پر لکھے گئے نعروں کو بھی مٹانے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔