دیوالیہ کے دہانے پر کھڑی ’گو فرسٹ‘ کی سبھی پروازیں 9 مئی تک منسوخ، پریشان مسافر ریفنڈ کا کر رہے مطالبہ

مالی بحران سے نبرد آزما ’گو فرسٹ‘ ایئرلائنز کمپنی کے لیے مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں، پروازیں رد ہونے کے سبب مسافر پریشان ہیں اور ہنگامہ کر رہے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>گو فرسٹ، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

گو فرسٹ، تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

ایک طرف ہندوستانی ایئرلائنز کمپنی ’گو فرسٹ‘ مشکل دور سے گزر رہی ہے، اور دوسری طرف اس کی پروازیں 9 مئی تک کے لیے منسوخ کر دی گئی ہیں۔ حالات اتنے خراب ہو گئے ہیں کہ کمپنی کو آنے والے کچھ دنوں تک اپنی سبھی پروازیں منسوخ کرنے کا فیصلہ لینا پڑا ہے۔ پہلے کمپنی نے تین دنوں کے لیے سبھی پروازیں منسوخ کیے جانے کی اطلاع دی تھی، اور اب 9 مئی تک کی سبھی پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

کمپنی کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ انجن سپلایر کمپنی پریٹ اینڈ وہٹنی کی طرف سے انجنوں کی فراہمی نہ ہو پانے کے سبب ایئرلائنز کو اپنی پروازوں کو رد کرنے پر مجبور ہونا پڑا ہے۔ نتیجہ یہ ہے کہ مالی بحران سے نبرد آزما اس کمپنی کو مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ پروازیں رد ہونے کے سبب مسافروں کا ہنگامہ بھی شروع ہو گیا ہے۔ حالات کو دیکھتے ہوئے ’گو فرسٹ‘ نے ٹکٹوں کی فروخت پر 15 مئی تک روک لگا دی ہے اور کہا ہے کہ وہ پہلے موجودہ بکنگز کی تاریخوں کو بدل کر آگے بڑھانے پر غور کر رہی ہے۔ اس سے قبل ڈی جی سی اے نے ایئرلائن کو 3 مئی سے 5 مئی تک کے لیے پروازیں منسوخ کرنے پر ’وجہ بتاؤ نوٹس‘ جاری کیا تھا۔


اس درمیان پروازیں منسوخ ہونے کے سبب پریشان مسافروں کو راحت دینے کے لیے ڈی جی سی آگے آیا ہے۔ ڈی جی سی اے نے کہا ہے کہ وہ مسافروں کے مسائل کو کم سے کم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ چونکہ مسافر ایئرلائنز کمپنی سے ریفنڈ کا مطالبہ کر رہے ہیں، اس لیے ڈی جی سی اے نے اس سلسلے میں حکم جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’گو فرسٹ‘ مسافروں کو ریفنڈ دینے کا عمل شروع کرے۔

واضح رہے کہ ایئرلائنز کمپنی ’گو فرسٹ‘ دیوالیہ ہونے کے دہانے پر کھڑی ہے۔ اس پر دیوالیہ کا عمل بھی شروع ہو گیا ہے۔ کمپنی نے حکومت سے اس بحران سے باہر نکلنے کے لیے مدد مانگی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔