دہلی 7 فروری سے کھلیں گے اسکول، جِم اور سوئمنگ پول، دفاتر میں صد فیصد عملہ کو حاضر رہنے کی اجازت

نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے بتایا کہ ریاست میں نرسری سے 8ویں جماعت تک کے اسکول پیر، 14 فروری سے کھولے جائیں گے، اس دوران یہ یقینی بنایا جائے گا کہ تمام اساتذہ کورونا کا ٹیکہ لگوا چکے ہوں

اسکول، تصویر آئی اے این ایس
اسکول، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آواز بیورو

نئی دہلی: دہلی میں اب اسکولوں پر لگے تالے ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا نے بتایا کہ پیر 14 فروری سے ریاست میں نرسری سے کلاس 8 تک کے اسکول کھول دئے جائیں گے۔ اس دوران یہ یقینی بنایا جائے گا کہ تمام اساتذہ کورونا کے ٹیکے لگوا چکے ہوں۔ خیال رہے کہ نویں سے بارہویں جماعت کے لیے اسکولوں کو 7 فروری سے کھولنے کی ہدایات جاری کی جا چکی ہیں۔

نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا نے کہا کہ اب کالج کی آن لائن کلاسز نہیں چلیں گی اور صرف آف لائن کلاسز کا ہی اہتمام کئے جانے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ریاست میں رات کے کرفیو کا وقت رات 10 بجے سے بڑھا کر 11 بجے تک کر دیا گیا ہے۔ ریستوراں اب رات گیارہ بجے تک کھلے رہیں گے۔ اس کے علاوہ جم، اسپا اور سوئمنگ پول بھی کھولنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔


پابندیوں میں نرمی کے ساتھ اب دہلی میں نمائشیں منعقد کرنے کی بھی اجازت مل گئی ہے۔ تمام دفاتر 100 فیصد حاضری کے ساتھ کام کریں گے۔ اس کے ساتھ گاڑی میں اکیلے چلتے وقت ماسک پہننے کی شرط کو بھی ختم کر دیا گیا ہے۔ یہ تمام فیصلے ریاست میں کورونا پازیٹوٹی کی شرح اور کورونا انفیکشن کے معاملوں کی تعداد میں آ رہی کمی کے پیش نظر لیے گئے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 04 Feb 2022, 1:48 PM