علی گڑھ قتل واقعہ: فحش فلم دیکھنے کے بعد لڑکے نے کیا نابالغ دلت لڑکی کا قتل

قتل واقعہ کی تفتیش کے بعد پولس نے دعویٰ کیا ہے کہ اتوار کی دوپہر لڑکے نے بلو فلم (فحش فلم) دیکھنے کے بعد لڑکی کے ساتھ زنا کرنے کی کوشش کی۔ احتجاج کرنے پر ملزم نے اسے جان سے مار دیا۔

موت، علامتی تصویر
موت، علامتی تصویر
user

قومی آواز بیورو

اتر پردیش واقع علی گڑھ میں ایک لڑکے نے گزشتہ دنوں 16 سالہ دلت لڑکی کا قتل کر دیا تھا، اور اب اس معاملے میں پولس نے انکشاف کیا ہے کہ واقعہ فحش فلم دیکھنے کے بعد پیش آیا۔ اقرا آباد تحصیل کے کولاس گاؤں میں سرزد ہوئے اس واقعہ میں پولس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے اور بتایا جا رہا ہے کہ جس دلت لڑکی کا قتل ہوا ہے وہ ذہنی طور سے کمزور اور بولنے سے معذور تھی۔

قتل واقعہ کی تفتیش کے بعد پولس نے دعویٰ کیا ہے کہ ملزم نے اپنا جرم قبول کر لیا ہے اور اس نے بتایا ہے کہ اتوار کی دوپہر اس نے بلو فلم (فحش فلم) دیکھنے کے بعد لڑکی کے ساتھ زنا کرنے کی کوشش کی۔ مخالفت کرنے پر ملزم نے اسے جان سے مار دیا۔ ایک سینئر پولس افسر نے اس سلسلے میں کہا کہ ملزم لڑکے کے مطابق اسے معلوم تھا کہ لڑکی بول نہیں سکتی ہے اور دوپہر کے وقت سناٹا کا فائدہ اٹھا کر غلط کام کرنے کی کوشش کی۔ اس دوران جب نابالغ دلت لڑکی نے احتجاج کیا تو لڑکے نے اس کا دوپٹے سے گلا دبا کر قتل کر دیا۔


ملزم پر تعزیرات ہند کی دفعات سمیت پاکسو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں ایس سی، ایس ٹی ایکٹ کے تحت بھی کیس درج کیا گیا ہے۔ اس معاملے میں ثبوت مٹانے کو لے کر بھی تعزیرات ہند کے سیکشن 201 کے تحت معاملہ درج ہوا ہے۔ دراصل ملزم نے لڑکی کی لاش کو دوسری جگہ لے جانے کی کوشش کی تھی اور ساتھ ہی اس کی چپلوں و دوپٹہ بھی چھپانے کی کوشش کی تھی۔ حالانکہ ان سبھی چیزوں کو پولس نے برآمد کر لیا ہے۔

معاملے کی جانچ کرتے ہوئے پولس نے کئی لوگوں سے پوچھ تاچھ کی تھی۔ اس دوران ایک نابالغ لڑکے پر شبہ ہوا۔ سختی کرنے پر اس نے اپنا جرم قبول کرتے ہوئے بتایا کہ 28 فروری کو وہ کھیت پر تھا اور موبائل پر فحش فلم دیکھ رہا تھا۔ دوپہر کے وقت لڑکی کھیت پر پانی پینے آئی جب کسی بہانے سے وہ اسے جے سنگھ کی کھیت پر لے گیا اور اس کے ساتھ زنا کرنے کی کوشش کی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔