نوجوان ناراض ،بی جے پی حکومت کا رویہ غیر حساس:اکھلیش

بے روزگاری بڑھ رہی ہے، روٹی روزگار کا کوئی انتظام نہیں۔نوجوان آواز اٹھاتا ہے تو ا سکی آواز دبانے کے لئے پولیس کی لاٹھیاں برسنے لگتی ہیں۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

اترپردیش میں نظم ونسق، صحت، تعلیم کو خستہ حال قرار دیتے ہوئے سماج وادی پارٹی کےسربراہ اکھلیش یادو نے کہا کہ نوجوانوں کو مسائل کے تئیں بھارتیہ جنتا پارٹیحکومت کا بے حس رویے سے کافی عدم اطمینان ہے۔

یادو نے جاری ایک بیان میں کہا کہ تدریسی کام سے جڑے لوگوں میں زبردست عدم اطمینان ہے۔ نوجوان ناراض ہیں کیونکہ ان کے مسائل کے تئیں بی جے پی حکومت کا رویہ غیر حساس ہے۔ بے روزگاری بڑھ رہی ہے، روٹی روزگار کا کوئی انتظام نہیں۔نوجوان آواز اٹھاتا ہے تو ا سکی آواز دبانے کے لئے پولیس کی لاٹھیاں برسنے لگتی ہیں۔


انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کے محض دعوؤں پر کوئی یقین نہیں رکھتا۔ حکومت پہلے مختلف محکموں کی اسامیوں کا اعلان کرتی ہے، پھر مختلف آسامیوں پر بھرتیوں کے اشتہارات دے کر بڑے پیمانے پر روزگار فراہم کرنے کا ڈھنڈورا پیٹنے لگتی ہے۔ بی جے پی حکومت کی نیت میں خامیوں کی وجہ سے امتحانی پرچے لیک ہو جاتے ہیں یا کچھ مسائل کی وجہ سے امتحان کے نتائج پر سوالات اٹھتے ہیں۔ امتحانات منسوخ ہو جاتے ہیں۔

ایس پی صدر نے کہا کہ ٹرانسلیٹر، ٹی ای ٹی، شکشامتر، ٹیچر وغیرہ کی بھرتی میں بی جے پی حکومت کا رویہ عجیب رہا ہے۔ جب کوئی مایوس نوجوان طالب علم آواز اٹھانا چاہتا ہے تو حکومت اسے کچل دیتی ہے۔ پریاگ راج میں ابھی کل پھر طلبہ پر بی جے پی حکومت میں لاٹھی چارج کیاگیا ہے۔ چوکی میں بند کر کے طالب علم کی بے دردی سے پٹائی کی گئی ۔ جس حکومت میں طالب علموں کو جیلوں میں ڈال کر ہراساں کیا جا رہا ہو، وہاں مستقبل کی تعمیر کی بات کرنا بے ایمانی ہے۔ بی جے پی نے اپنے کارناموں سے اتر پردیش کو بدنام کیا ہے۔ بی جے پی عوام میں خوف پیدا کر کے حکومت کر رہی ہے۔ جمہوریت میں یہ انتہائی قابل مذمت ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔