لوک سبھا الیکشن جیتنے کے لیے ہمیں احتیاط سے کام لینا ہوگا: اکھلیش
ایس پی اراکین اسمبلی نے بجلی، سڑکیں اور مندروں کو سجایا ۔ وزیر اعلیٰ وعدہ کرکے اس مقدس سرزمین سے گئے تھے اور اب تک وہ وعدہ پورا نہیں ہوا۔
اتر پردیش کے سابق وزیر اعلی اور سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے قومی صدر اکھلیش یادو نے سیتا پور کے نیمیشرنیا میں پارٹی کارکنوں کے تربیتی پروگرام میں کہا کہ 2024 کے انتخابات جیتنے کے لئے ہمیں احتیاط سے کام کرنا ہوگا۔
لوک جاگرن ابھیان کے تناظر میں نیمیشرنیا میں ہزاروں کارکنوں کو تربیت دینے کے دو روزہ پروگرام میں حصہ لینے کے بعد ایس پی سربراہ نے نام لیے بغیر صحافیوں سے کہا کہ اسر وہی ہیں جو ظلم کر رہے ہیں۔ یہ دیوتاوں کی سرزمین ہے، یہ رشی منیوں کی سرزمین ہے، یہاں پر اسروں کے اسر کا بھی دیو بھومی پر اثر نہیں رہا ہے، اسی لیے ہم لوگوں کو بچانے کے لیے یہاں پرارتھنا کرتے ہیں اورکارکنوں کو تربیت دے رہے ہیں۔ یہ دیو بھومی ایک محفوظ جگہ ہے جہاں اسروں کو داخل ہونے کی اجازت نہیں ہے۔
انہوں نے ڈپٹی سی ایم سے کہا کہ لگتا ہے آپ اپنے سوالوں سے بچتے نظر آرہے ہیں، امن و امان کی کیا حالت ہے، کیا سرمایہ کاری آئی ہے نیمش کی ترقی میں ایس پی کے دور میں کئی اسکیمیں آئی ہیں، میں یہاں کھڑے ہوکر کہہ سکتا ہوں کہ یہ ایک محفوظ جگہ ہے جہاں اسروں کو داخل ہونے کی اجازت نہیں ہے۔
انہوں نے کہا، ’’ہمارے اراکین اسمبلی نے بجلی، سڑکیں اور مندروں کو سجایا اور اچھی طرح سے تعمیر کرایا ہے، یہاں تو وزیر اعلیٰ وعدہ کرکے اس مقدس سرزمین سے گئے تھے اور اب تک وہ وعدہ پورا نہیں ہوا‘‘۔
انہوں نے اپنے تربیتی پروگرام میں کہا کہ کارکنوں کو گھر گھر جانا ہو گا، انہیں اس بات کا بھی خیال رکھنا ہو گا کہ ووٹر لسٹ سے نام کاٹے نہ جائیں۔ انہیں ہر سطح پر چوکنا رہنا ہوگا، تب ہی ہم اتر پردیش لوک سبھا انتخابات جیتیں گے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔