اکھلیش یادو نے کی مایاوتی سے ملاقات، ایگزٹ پول پر تبادلہ خیال کی قیاس آرائیاں
تاہم میٹنگ کے بعد بی ایس پی سپریمو کی رہائش کے باہر انتظار میں کھڑے میڈیا کے نمائندوں سے اکھلیش یادو نے کہا کہ آپ کو 23 مئی تک انتظار کرنا ہوگا۔
لکھنؤ: بی جے پی کو واضح اکثریت کے ساتھ مرکز میں واپسی کی ایگزٹ پولس کی پیش قیاس آرائیوں کے بعد اترپردیش میں عظیم اتحاد کے لیڈروں نے پیر کو ملاقات کر کے 23 تاریخ کو آنے والے نتائج کے ضمن میں تبادلہ خیال کیا۔
سماج وادی پارٹی سربراہ اکھلیش یادو بی ایس پی سپریمو مایاوتی کے گھر پہنچے۔ اکھلیش اور مایاوتی کے درمیان یہ میٹنگ تقریباً 75 منٹوں تک چلی۔ آفیشلی اس ضمن میں کچھ بھی اطلاع نہیں دی گئی کہ دونوں لیڈروں کے درمیان کس ایجنڈے پر بات چیت ہوئی۔
تاہم میٹنگ کے بعد بی ایس پی سپریمو کی رہائش کے باہر انتظار میں کھڑے میڈیا کے نمائندوں سے اکھلیش یادو نے کہا کہ آپ کو 23 مئی تک انتظار کرنا ہوگا۔ وہیں دونوں لیڈروں کے بارے میں یہ توقعات ہیں کہ کہ وہ شام تک قومی راجدھانی میں ہوں گے جہاں وہ منگل کو اپوزیشن کی میٹنگ میں شرکت کریں گے۔ لیکن دونوں پارٹیوں کے لیڈر آگے کی حکمت عملی کے بارے میں کچھ بھی کہنے سے گریز کر رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق اکھلیش یادو نے مایاوتی سے مال اوینیو پر ان کی رہائش پر لمبی گفتگو کی جہاں پر انہوں نے ایگزٹ پول کی پیشین گوئیوں اور تیسرے محاذ کی حکومت کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔ اس ملاقات میں انہوں نے آندھرا پردیش کے وزیر اعلی چندرا بابو نائیڈو کے پیغام کو بھی شیئر کیا۔
ایگزٹ پول کےمطابق یو پی کے لئے دو طرح کی رپورٹیں ہیں کچھ کے مطابق یو پی میں اتحاد اچھا مظاہرہ کررہا ہے تو کچھ کے مطابق بی جے پی کو اتحاد پرسبقت حاصل ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔