رائے دہندگان کا شکریہ، ہم حکومت بنا رہے ہیں: اکھلیش

نوجوانوں رائے دہندگان ایس پی اتحاد کی جیت کو اکثریت سے بہت آگے لے گئے ہیں۔ میں ان کا شکر گزار ہوں’ہم حکومت بنا رہے ہیں‘۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

اترپردیش میں اسمبلی انتخابات کے سبھی سات مراحل کی ووٹنگ کا پیر کو اختتام پذیر ہونے کے بعد سماج وادی پارٹی(ایس پی) کے صدر اکھلیش یادو نے ووٹروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ایس پی کی حکومت سازی کے اعتماد کا اظہار کیا۔

اکھلیش نے ساتویں اور آخری مرحلے کی ووٹنگ اختتام پذیر ہونے کے بعد کہا کہ اترپردیش کے رائے دہندگان خاص کر نوجوانوں ایس پی اتحاد کی جیت کو اکثریت سے بہت آگے لے گئے ہیں۔ اس کے لئے انہوں نے ووٹروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا’ہم حکومت بنا رہے ہیں‘۔


اکھلیش نے ٹوئٹ کر کے کہا’ساتویں اور فیصلہ کن مرحلے میں ایس پی۔اتحاد کی جیت کو اکثریت سے بہت آگے لے جانے کے لئے سبھی ووٹروں اور خاص کر نوجوانوں کا بہت بہت شکریہ۔ ہم حکومت بنا رہے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ آخری مرحلے کے الیکشن میں نو اضلاع کی 54سیٹوں کے لئے آج صبح سات بجے سے شام چھ بجے تک ووٹنگ منعقد ہوئی۔ اس کے ساتھ ہی ریاست میں اسمبلی انتخابات کی 403سیٹوں کے لئے 10فروری سے 07مارچ تک سات مراحل میں ہوئے ووٹنگ کے بعد کل 4406 کے انتخابی قسمت کا فیصلہ ای وی ایم میں قید ہوگیا۔ الیکشن کمیشن کے ذریعہ پہلے سے طے شدہ پروگرام کے مطابق 10مارچ کو ووٹ شماری ہوگی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 08 Mar 2022, 7:40 AM