بی جے پی نے ٹکٹ کاٹ کر اراکین پارلیمان کو بھی بےروزگار کردیا: اکھلیش

بی جے پی کی ریاستی حکومت نے عوامی اعتماد سے دھوکہ کیا ہے اور رام راج کا دعوی کرنے والے وزیر اعلی نے ریاست کو جنگل راج میں بدل دیا ہے

سوشل میڈیا 
سوشل میڈیا
user

یو این آئی

سماجوادی پارٹی(ایس پی) سربراہ و سابق وزیر اعلی اترپردیش اکھلیش یادو نے بدھ کو بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) پر طنز کستے ہوئے کہا کہ اس نے لوک سبھا انتخابات میں ٹکٹ کاٹ کر اپنے اراکین پارلیمنٹ کو بے روزگار کردیا ہے۔
مسٹر یادو نے سوالیہ انداز اپناتے ہوئے کہا کہ اب مزیدکتنے لوگوں کا روزگار چھینیں گے۔ انہوں نے کہا کہ برسراقتدار پارٹی کوا پنے اراکین پر ہی بھروسہ نہیں ہے۔ اگران میں جیتنے کے امکانات نہیں ہیں تو یہ ان کے لیڈر پر بھی نافذ ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جمہوریت عوامی عدل سے چلتی ہے لیکن بی جے پی نے جھوٹ اور فریب کو ہی اپنی پہچان بنا لیا ہے ۔ اس کی ریاستی حکومت نے عوامی اعتماد سے دھوکہ کیا ہے اور رام راج کا دعوی کرنے والے وزیر اعلی نے ریاست کو جنگل راج میں بدل دیا ہے۔
مسٹر یادو نے کہا کہ اترپردیش میں 1977 کی تاریخ دہرائی جانی والی ہے اور یہاں بی جے پی کو امیدیں صفر تک جا سکتی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اتحاد کے کارکنوں کو بی جے پی کے دھوکہ دھڑی سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔