اکھلیش یادو نے یوگی کے انتخابی تشہیر پر پھر اٹھائے سوال

اکھلیش یادو نے کہا کہ کورونا متاثرین کی تعداد میں یومیہ اضافہ ہو رہا ہے۔ کورونا پر کنٹرول کے شفاف انتظام کے بجائے وزیراعلی یوگی بی جے پی کے اسٹار مہم ساز بنے دیگر ریاستوں میں مشغول ہیں۔

اکھلیش یادو، تصویر یو این آئی
اکھلیش یادو، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

لکھنو: سماج وادی پارٹی (ایس پی) سربراہ اکھلیش یادو نے آج وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے انتخابی تشہیر پر سوالیہ نشان لگاتے ہوئے کہا کہ اترپردیش میں کورونا بحران خطرنا ک شکل اختیار کرتا جا رہا ہے اور یوگی بی جے پی کے اسٹار مہم ساز بنے انتخابی تشہیر میں مشغول ہیں۔

اکھلیش یادو نے یہاں جاری بیان میں کہا کہ کورونا متاثرین کی تعداد میں یومیہ اضافہ ہو رہا ہے۔ کورونا پر کنٹرول کی شفاف انتظام کے بجائے وزیراعلی یوگی بی جے پی کے اسٹار مہم ساز بنے ہوئے دیگر ریاستوں میں مشغول ہیں۔ ریاستی حکومت کے بے پرواہ بی جے پی کے لیڈران کورونا پر کنٹرول کے جھوٹے دعوی کے ساتھ بس اپنی تعریف میں مست ہیں۔ نتیجہ سامنے ہے کہ کورونا کی دوسری لہر سے ہر طرف ہنگامہ مچا ہوا ہے۔


انہوں نے الزام لگایا کہ بی جے پی کی لاپرواہ حکومت کی وجہ سے کورونا انفکشن تھمنے کی امید معدوم نظر آرہی ہے۔ طبی خدمات پوری طرح سے بدحال ہیں۔ کورونا جانچ کے نام پر محض خانہ پری ہو رہی ہے۔ وقت سے جانچ رپورٹ نہ ملنے سے سنگین مریضوں کو بھی اسپتالوں میں علاج نہیں مل پا رہا ہے۔ کتنے ہی لوگ علاج کی کمی کے سبب دم توڑ چکے ہیں۔ اسپتال میں نہ بستر، نہ وافر میڈیکل اور پیرا میڈیکل اسٹاف ہے۔

سماج وادی حکومت میں صحت کی جن سہولیات کا آغاز کیا گیا تھا بی جے پی نے انہیں تباہ کر دیا اور اب لوگوں کو مرنے کے لئے چھوڑ دیا گیا ہے۔ ہرطرف بس بدنظمی اور لاقانونیت کا راج ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔