بی جے پی حکومت عوامی مسائل سے نابلد:اکھلیش
جنم اشٹمی کے موقع پر یو پی حکومت نے لاکھوں صارفین کے گھروں میں اندھیرا کردیا اور عوامی عقیدت اور اعتقاد کے ساتھ ایسا کھلواڑ اس سے پہلے کبھی نہیں کیا گیا۔
سماج وادی پارٹی(ایس پی)سربراہ اکھلیش یادو نے کہا ہے کہ ’سب کا ساتھ اور سب کا وشواس‘ کا نعرہ دینے والی بھاتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) کو عوامی مشکلات و مسائل سے کوئی سروکار نہیں ہے اور سہولیات کے نام پر بی جے پی قیادت صرف اپنی سہولیات کا ہی خیال رہتا ہے۔
مسٹر یادو نے ایک بیان جاری کرکے کہا ہے کہ جنم اشٹمی کے موقع پر بی جے پی حکومت نے لاکھوں صارفین کے گھروں میں اندھیرا کردیا۔ شری کرشن کے جنم کی خوشیوں پر پانی ڈالنے کا کام پہلی بار ہوا ہے۔ عوامی کی عقیدت اور اعتقاد کے ساتھ ایسا کھلواڑ اس سے پہلے کبھی نہیں کیا گیا۔
سابق وزیر اعلی نے الزام لگایا کہ بی جے پی حکومت کے طرز امور اور منشا سے ظاہر ہے کہ اس کو عوامی مسائل اور مشکلات سے کوئی دلچسپی نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ 12اگست کو راجدھانی لکھنؤ سمیت ریاست کے دیگر بڑے شہروں میں بجلی صارفین پریشان رہے۔میرٹھ، متھرا، پریاگ راج، سہارنپور، فیرزآباد، علی گڑھ، بریلی میں گھروں کی بجلی غائب رہی ہے۔اور اترپردیش میں تیوہار کے مواقع پر بجلی فراہم کرنے کے بڑے بڑے دعوؤں کا جھوٹ سامنے آگیا۔
انہوں نے کہا کہ جو اسمارٹ میٹر لگے ہیں ان کی کوالٹی پر شبہ ہے۔ اس ضمن میں وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ تک شکایات پہنچیں لیکن کوئی کاروائی نہیں کی گئی۔ جانچ ہونے پر سچائی سامنے آئے گی۔کہ اسمارٹ میٹر کے نام پر کتنا گھپلہ ہوا ہے۔انہوں نے سوال کیا کہ اس ضمن میں ابھی کت کوئی جانچ یا کاروائی کیوں نہیں کی گئی کیا یہ بی جے پی راج میں گھپلوں کا نیا معاملہ تو نہیں ہے؟۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔