اکبر، بابر یا اورنگ زیب ہمارے ہیرو نہیں ہیں: بابا رام دیو
بابا رام دیو نے کہا کہ ریاستی بورڈ یا این سی ای آر ٹی (NCERT) کی بیشتر کتابوں میں ہمیں غلط تاریخ پڑھائی گئی ہے۔ ان کتابوں میں مغلوں کی شان میں تعریف بیان کی گئی ہے، ہمیں اسے بدلنا ہوگا۔
پنجی: یوگا گرو بابا رام دیو نے اتوار کو کہا کہ چھترپتی شیواجی مہاراج ہمارے ہیرو ہیں، اکبر، بابر یا اورنگ زیب نہیں۔ بابا رام دیو گوا حکومت کی جانب سے جنوبی گوا کے پونڈا ضلع میں چھترپتی شیواجی مہاراج کے یوم پیدائش منانے کے لیے منعقد ایک تقریب میں لوگوں سے خطاب کر رہے تھے۔
یہ بھی پڑھیں : بی بی سی پر مودی سرکار کو غصہ کیوں آتا ہے!... ظفر آغا
بابا رام دیو نے کہا کہ ریاستی بورڈ یا این سی ای آر ٹی (NCERT) کی بیشتر کتابوں میں ہمیں غلط تاریخ پڑھائی گئی ہے۔ ان کتابوں میں مغلوں کی شان میں تعریف بیان کی گئی ہے، ہمیں اسے بدلنا ہوگا۔ اکبر، بابر یا اورنگ زیب ہمارے ہیرو نہیں ہیں۔ ہمارے عظیم ہیرو چھترپتی شیواجی مہاراج، رانا پرتاپ، چندر شیکھر آزاد، بھگت سنگھ اور دیگر ملک کے لیے اپنی جانیں قربان کرنے والے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چھترپتی شیواجی مہاراج کی زندگی فتح مند رہی، ہمیں اس تاریخ کو جاننا چاہیے۔
رام دیو نے کہا کہ شیواجی مہاراج نے کبھی کسی مذہب یا طبقے کے ساتھ امتیاز نہیں کیا بلکہ سب کو ساتھ لے کر چلتے تھے۔ پاکستان میں جاری مالی بحران پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک چار حصوں میں تقسیم ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مالی بحران سے گزر رہا ہے۔ پاکستان جلد چار حصوں میں تقسیم ہو جائے گا۔ یہ ایک چھوٹا ملک ہی رہے گا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔