اجمیر درگاہ: خواجہ معین الدین چشتی کی ماہانہ چھٹی جوش وعقیدت کے ساتھ منائی گئی

کورونا سے ملنے والی حکومتی چھوٹ کے بعد درگاہ شریف میں عقیدت مندوں کی بھیڑ جمع ہوگئی، درگاہ شریف کے احاطہ نور میں صبح نو بجے قرآن شریف کی تلاوت کے ساتھ چھٹی کا پروگرام شروع ہوا۔

درگاہ اجمیر شریف، تصویر آئی اے این ایس
درگاہ اجمیر شریف، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

اجمیر: راجستھان میں خواجہ کے شہراجمیر میں اسلامی کیلنڈر کے ماہ ربیع الاول کو خواجہ معین الدین حسن چشتی کی ماہانا چھٹی آج درگاہ احاطے میں شان وشوکت اور جوش وعقیدت کے ساتھ منائی گئی۔ کورونا سے ملنے والی حکومتی چھوٹ کے بعد درگاہ شریف میں عقیدت مندوں کی بھیڑ جمع ہوگئی۔ درگاہ شریف کے احاطہ نور میں صبح نو بجے قرآن شریف کی تلاوت کے ساتھ چھٹی کا پروگرام ہوا۔

خدام خواجہ نے شجرہ خوانی، نعت اور منقبت پیش کیں۔ فاتحہ کے بعد صلاۃ سلام کے ساتھ دعا میں ہزاروں ہاتھ غریب نواز کی جانب سے اٹھ گئے اور تمام لوگوں نے ملک میں امن وامان، اخوت، خوشحالی اور ممکنہ وبا سے نجات کی دعا کی۔


چھٹی کے موقع پر ایک گھنٹہ کے پروگرام میں درگاہ مکمل طور پر بھری نظر آئی اور درگاہ بازار میں بھی زائرین کا ہجوم رہا۔ 19 اکتوبر کو پیغبر محمد صاحب کی یوم پیدائش جشن عید میلادالنبی (بارہ وفات) مذہبی روایت کے مطابق منائی جائے گی۔ اس موقع پر پوری درگاہ کو روشنی سے سجانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔