اجے ماکن آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے نئے خزانچی مقرر

کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے معلومات دیتے ہوئے کہا کہ پارٹی صدر ملکارجن کھڑگے نے اجے ماکن سے کہا ہے کہ وہ فوری طور پر اپنا کام شروع کریں

اجے ماکن / ٹوئٹر
اجے ماکن / ٹوئٹر
user

قومی آواز بیورو

نئی دہلی: انڈین نیشنل کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے سینئر لیڈر اجے ماکن کو آل انڈیا کانگریس کمیٹی (اے آئی سی سی) کا نیا خزانچی مقرر کیا ہے۔ یہ معلومات دیتے ہوئے کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے کہا کہ پارٹی صدر ملکارجن کھڑگے نے اجے ماکن سے کہا ہے کہ وہ فوری طور پر اپنا کام شروع کریں۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی اور کھڑگے نے اب تک پارٹی کے خزانچی کے طور پر خدمات انجام دینے والے سینئر لیڈر پون کمار بنسل کے تعاون کی تعریف کی ہے۔ اجے ماکن سے پہلے سابق مرکزی وزیر پون کمار بنسل کانگریس کے خزانچی تھے۔ انہیں راجیہ سبھا کے رکن اور پارٹی کے سینئر لیڈر احمد پٹیل کے انتقال کے بعد اس عہدے پر مقرر کیا گیا تھا۔

اجے ماکن آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے نئے خزانچی مقرر

خیال رہے کہ سینئر کانگریس لیڈر اجے ماکن اے آئی سی سی کے جنرل سکریٹری اور کانگریس ورکنگ کمیٹی (سی ڈبلیو سی) کے رکن ہیں۔ وہ اس سے قبل سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کی کابینہ میں اور دہلی کی سابق وزیر اعلیٰ شیلا دکشت کی کابینہ میں وزیر رہ چکے ہیں۔ وہ دو بار رکن پارلیمنٹ اور تین بار دہلی اسمبلی کے لیے منتخب ہوئے۔ ماکن دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر بھی رہ چکے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔