ہندوستان کے دورے پر پہنچنے والے ورلڈ بینک کے نامزد صدر اجے بنگا کورونا سے متاثر
ورلڈ بینک کے صدر کے طور پر نامزد ہونے کے بعد مختلف ممالک کے دورے کے سلسلے میں ہندوستان پہنچنے والے اجے بنگا کووڈ سے متاثر پائے گئے ہیں، جس کی وجہ سے ان کی ملاقاتوں کا شیڈول گڑبڑا گیا ہے
نئی دہلی: ورلڈ بینک کے صدر کے طور پر نامزد ہونے کے بعد مختلف ممالک کے دورے کے سلسلے میں ہندوستان پہنچنے والے اجے بنگا کووڈ سے متاثر پائے گئے ہیں، جس کی وجہ سے ان کی ملاقاتوں کا شیڈول گڑبڑا گیا ہے۔
جمعہ کو یہاں امریکی سفارت خانے کے ایک ترجمان نے کہا کہ بنگا کووڈ سے متاثر ہونے کے بعد مقامی ضوابط کے مطابق تنہائی میں رہ رہے ہیں۔ ان کا یہاں وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن اور وزیر خارجہ ایس جے شنکر سے ملاقات کا پروگرام تھا۔ ان میٹنگوں میں ہندوستان کی ترقیاتی ترجیحات اور عالمی بینک اور دنیا کے اقتصادی ترقی کے چیلنجوں پر نمایاں طور پر تبادلہ خیال کیا جانا تھا۔
اس کے علاوہ بنگا کوورلڈ بینک کی جانب سے مالی اعانت اور نیشنل اسکل ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے تعاون سے قائم لرنیٹ انسٹی ٹیوٹ آف اسکلز کا بھی دورہ کرنا تھا۔ امریکی ترجمان نے بنگا کے اگلے شیڈول کے بارے میں فی الحال کچھ نہیں بتایا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔