ایئر لائنز کو کورونا سے پہلے کی گنجائش کے مطابق آپریشن کی اجازت
حکومت کی جانب سے دی گئی چھوٹ سے اب ایئرلائنز اپنی گنجائش میں اضافہ کرسکیں گی اور ایئرلائن کے مسافروں کو بھی زیادہ پروازیں مل سکیں گی ۔
کورونا سے بری طرح متاثر ایوی ایشن صنعت کے لئے ایک بڑی راحت کی خبر ہے۔حکومت نے ملک میں کورونا کے کیسز میں آرہی کمی کے پیش نظر ایئرلائنز کو کووڈ سے پہلے کی طرح 85 فیصد گنجائش کے ساتھ آپریشن کی اجازت دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی حکومت نے ایئرلائنز کو کم سے کم اور زیادہ سے زیادہ کرایہ کے چکر کی مدت 30 دن سے کم کر کے 15 دن کر دی ہے ۔ اس سے قبل ایئرلائنز کو 72.5 فیصد گنجائش کے ساتھ کام کرنے کی اجازت دی گئی تھی ۔
حکومت کی جانب سے دی گئی چھوٹ سے اب ایئرلائنز اپنی گنجائش میں اضافہ کرسکیں گی اور ایئرلائن کے مسافروں کو بھی زیادہ پروازیں مل سکیں گی ۔ حکومت کی طرف سے دی گئی یہ تمام رعایتیں فوری طور پر نافذ العمل ہیں۔
سول ایوی ایشن وزارت کے جوائنٹ سکریٹری ستیندرکمارمشرا کی طرف سے دستخط کیے گئے اس حکم میں کہا گیا ہے کہ یہ حکم جاری ہونے کی تاریخ سے نافذ العمل ہوگا اور اگلے احکامات تک جاری رہے گا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔