امریکہ میں 21000 پروازیں منسوخ ہونے کے بعد فضائی سفر معمول پر

امریکہ میں گزشتہ مصروف ویک اینڈ میں 21000 سے زیادہ پروازیں تاخیر یا منسوخ ہونے کے بعد ہوائی سفر معمول پر آ گیا

پرواز، علامتی تصویر یو این آئی
پرواز، علامتی تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

واشنگٹن: امریکہ میں گزشتہ مصروف ویک اینڈ میں 21000 سے زیادہ پروازیں تاخیر یا منسوخ ہونے کے بعد فضائی سفر معمول پر آ گیا۔

فلائٹ اویئر ٹریکنگ سروس کے ڈیش بورڈ کے مطابق، اتوار کو کم از کم 7224 پروازوں میں تاخیرہوئی یا منسوخ ہوئیں اور ہفتہ کو 4075 پروازیں منسوخ کی گئیں۔ یوایس ٹوڈے نے فلائٹ اویئر کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ جمعہ کو 10410 پروازیں منسوخ یا تاخیر کا شکار ہوئیں۔


تین دنوں کے دوران کل 21709 پروازیں منسوخ یا تاخیر کا شکار ہوئیں۔ ان میں سے 3167 پروازیں منسوخ اور 18542 پروازوں میں تاخیرہوئی۔ پیر کو دن کے اختتام تک یہ تعدادکم ہوکر 3824 ہو گئی، جس میں 3445 پروازوں میں تاخیر ہوئی اور 379 کومنسوخ کر دیا گیا۔

ماہرین نے سی این این کو بتایا کہ زیادہ تر بھاری ٹریفک جون کے پہلے پندرہ دن میں تعطیلات کی وجہ سے تھی۔ اس میں پیر کو منائی جانے والی نئی وفاقی تعطیل اور اتوار کو فادرز ڈے شامل ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔