بہار کے کئی شہروں میں فضائی آلودگی کی سطح میں اضافہ، بھاگل پور سب سے زیادہ آلودہ شہر، پٹنہ کی ہوا بھی زہریلی

بھاگل پور میں اے کیو آئی (ایئر کوالٹی انڈیکس) 222 درج کیا گیا، اس کے بعد کٹیہار (221)، بیتیا (219)، بیگو سرائے (218) سہرسہ (216)، مظفرپور (181) اور پٹنہ (176) کے مقام پر رہا۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

user

قومی آواز بیورو

پٹنہ: بہار کے کئی شہروں میں فضائی آلودگی کی سطح میں اضافہ دیکھا گیا ہے، جس سے بھاگلپور ملک کا پانچواں آلودہ شہر بن گیا ہے۔ بھاگل پور میں اے کیو آئی (ایئر کوالٹی انڈیکس) 222 درج کیا گیا، اس کے بعد کٹیہار (221)، بیتیا (219)، بیگو سرائے (218) سہرسہ (216)، مظفرپور (181) اور پٹنہ (176) کے مقام پر رہا۔

خیال رہے کہ اے کیو آئی اگر صفر اور 50 کے درمیان ہوتا ہے تو اسے بہتر قرار دیا جاتا ہے۔ 51 اور 100 کے درمیان اے کیو آئی تسلی بخش، 101 اور 200 کے درمیان اے کیو آئی کو معتدل، 201 سے 300 درمیان اے کیو آئی کو خراب، 301 اور 400 کے درمیان اے کیو آئی کو انتہائی خراب اور 401 سے 500 کے درمیان اے کیو آئی کو سنگین قرار دیا جاتا ہے۔


اگرچہ بدھ کی صبح صورتحال میں بہتری آئی، تاہم بیشتر شہروں میں اے کیو آئی 200 سے زیادہ ہو گیا۔ ماہرین کا خیال ہے کہ گاڑیوں سے نکلنے والے دھوئیں، زہریلی گیسیں اور بڑی تعداد میں سڑکوں اور عمارتوں کی تعمیر کے سبب فضائی آلودگی میں اضافہ ہو رہا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔