فضائی آلودگی: پرانی گاڑی والوں پر عائد ہوگا بھاری جرمانہ، نوئیڈا پولیس نے شروع کی مہم
نوئیڈا پولیس 17 اکتوبر سے 15 روزہ مہم کا آغاز کیا ہے، جس کے تحت جی آر اے پی (گریڈڈ ریسپانس ایکشن پلان) کے اصولوں پر عمل نہ کرنے والوں پر بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا
نوئیڈا: نوئیڈا پولیس 17 اکتوبر سے 15 روزہ مہم کا آغاز کیا ہے، جس کے تحت جی آر اے پی (گریڈڈ ریسپانس ایکشن پلان) کے اصولوں پر عمل نہ کرنے والوں پر بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
پولیس کمشنر لکشمی سنگھ کے حکم کے بعد اب ہر جگہ ٹریفک پولیس کے ساتھ عام پولیس بھی اس مہم میں شامل ہو جائے گی۔ جس میں 10 سال سے پرانی ڈیزل گاڑیوں اور 15 سال سے پرانی پٹرول گاڑیوں کا چالان کاٹا جائے گا۔ اس کے علاوہ جن گاڑیوں کا آلودگی کا سرٹیفکیٹ مکمل نہیں ہے ان کو بھی بھاری جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔
این سی آر میں نظر ثانی شدہ گریڈڈ رسپانس ایکشن پلان (جی آر اے پی) کی ہدایات پر سختی سے عمل کیا جائے گا۔ نوئیڈا پولیس کمشنریٹ میں 15 روزہ مہم چلائی جا رہی ہے جو 17 اکتوبر سے شروع ہوگئی۔ گاڑیوں کی چیکنگ کے ساتھ ساتھ پرالی جلانے اور دیگر فضائی آلودگی پھیلانے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔
جی آر اے پی کے اصولوں پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس، ٹریفک فرسٹ اور سیکنڈ کی نگرانی میں ٹریفک انسپکٹر کی سربراہی میں چھ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ کمشنریٹ گوتم بدھ نگر میں زون کی سطح پر بھی قواعد کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 18 Oct 2023, 12:40 PM