ایئر انڈیا: ’کرو ممبرس‘ کے لیے نئی گائیڈ لائن جاری، ’لپ اسٹک‘، ’ناخن پالش‘ سمیت خواتین کے لیے 12 اہم ہدایات
خواتین کمپنی کے ذریعہ طے شیڈ کارڈ کے مطابق میک اَپ کریں گی، آئی شیڈو، لپ اسٹک، نیل پینٹ اور ہیئر شیڈ کارڈ پر سختی سے عمل کیا جانا ہے، اپنی پسند کے رنگ استعمال کرنے کی اجازت نہیں۔
ایئر انڈیا نے مرد و خواتین کرو ممبرس کے لیے نئی گائیڈ لائن جاری کر دی ہے۔ نئی گائیڈلائنس کے مطابق ایئر ہوسٹیس اب اپنی پسند کی لپ اسٹک نہیں لگا پائیں گی اور نہ ہی وہ جھمکے پہن سکیں گی۔ اب ایئر انڈیا کے سبھی کرو ممبران کو طے کردہ لباس ہی زیب تن کرنا ہوگا اور دی گئی ہدایت کے مطابق ہی سجنا-سنورنا ہوگا۔ آئیے نظر ڈالتے ہیں کہ نئی گائیڈلائنس میں خواتین کے لیے کیا کچھ ہدایات ہیں، اور مردوں کو کیا احکامات دیے گئے ہیں۔
خواتین کرو ممبرس کے لیے گائیڈلائنس:
خواتین کمپنی کے ذریعہ طے شیڈ کارڈ کے مطابق میک اَپ کریں گی۔ آئی شیڈو، لپ اسٹک، نیل پینٹ اور ہیئر شیڈ کارڈ پر سختی سے عمل کیا جانا ہے۔ اپنی پسند کے رنگ استعمال کرنے کی اجازت نہیں۔
فاؤنڈیشن اور کنسیلر کا استعمال لازمی ہے۔
نیل پینٹ کے رنگ یونیفارم کے ساتھ ملتا ہوا ہونا چاہیے۔ سرخ یونیفارم کے لیے سرخ اور کورل، بلو یونیفارم کے ساتھ گلابی اور نیوڈ، پرل وہائٹ اور فرنچ مینی کیور دونوں یونیفارم کے ساتھ چلیں گی۔
جل جیل پالش اور فرنچ مینی کیور کا استعمال خواتین کر سکتی ہیں۔
ایپرن بند کر دیا گیا ہے۔ اسے نہیں پہننا ہے۔ انڈو-ویسٹرن یونیفارم والا بلیک بلیزر بھی بند کر دیا گیا ہے۔
ساڑی ہو یا انڈو-ویسٹرن یونیفارم اسٹاکنگز پہننا ہوگا۔ یہ اسکین ٹون سے میچ کرنا چاہیے۔
جاڑے کے دنوں میں کمپنی کے ذریعہ جاری بلیک کارڈیگن کو بورڈنگ اور ڈیپلاننگ کے لیے پہنا جا سکتا ہے۔ کارڈیگن اور ویسٹ کوٹ ایک ساتھ نہیں پہننا ہے۔
خواتین موتیوں سے بنے زیورات نہیں پہن سکتیں۔ بغیر سجاوٹی ڈیزائن کے گول سائز والے سونے یا ہیرے کے اسٹڈ پہنے جا سکتے ہیں۔
ساڑی پہننے پر ہی خواتین ’بندی‘ لگا سکتی ہیں۔ اس کی گولائی 0.5 سینٹی میٹر سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے۔
خواتین دونوں ہاتھوں میں ایک ایک انگوٹھی پہن سکتی ہیں۔ اس کی موٹائی 1 سینٹی میٹر سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے۔ ایک ہاتھ میں دو انگوٹھی کی اجازت نہیں ہے۔
دونوں ہاتھوں میں سونے یا چاندی کی ایک ایک پتلی چوڑی پہن سکتی ہیں۔
بالوں کا جوڑا اونچا نہیں ہونا چاہیے۔ بالوں میں سیاہ رنگ کے چار پن لگا سکتی ہیں۔
مرد کرو ممبرس کے لیے گائیڈلائنس:
بال سلیقے سے کٹا ہوا ہونا چاہیے۔ بالوں کا رنگ قدرتی ہونا چاہیے۔ بھورے بال نہیں ہونے چاہئیں۔ بالوں میں فیشن والے رنگ اور مہندی لگانے کی اجازت نہیں ہے۔
سر پر بال نہیں ہیں تو روزانہ سیونگ کی جانی چاہیے۔ روزانہ داڑھی بنانی ہوگی۔
صرف ایک انگوٹھی پہن سکتے ہیں۔ اس پر بھی کوئی ڈیزائن نہیں ہونی چاہیے۔ سکھ طبقہ سے تعلق رکھنے والے کرو ممبرس ’کڑا‘ پہن سکتے ہیں۔ اس کی موٹائی 0.5 سینٹی میٹر سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے۔ ’کڑا‘ سونا یا چاندی کا ہونا چاہیے۔ اس پر کوئی لوگو، ڈیزائن یا پتھر نہیں ہونا چاہیے۔
سیاہ جیکٹ پہننی ہوگی۔ نجی ٹائی پن کی اجازت نہیں ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔