لاک ڈاؤن میں بھی ائیر انڈیا کا طیارہ سرگرم، طبی سامان پہنچانے میں مصروف
الائنس ایئر کی پروازوں کا استعمال ضروری سازوسامان کو پونے سے ممبئی بھیجنے کے لئے کیا جا رہا ہے جہاں سے ایئر انڈیا کے طیارے انہیں ملک کے مختلف مقامات پر لے کر جا رہے ہیں۔
نئی دہلی: کورونا وائرس کووڈ 19 سے نمٹنے کے لئے ملک کے مختلف مقامات پر طبی سازوسامان پہنچانے میں ایئر فورس اور سرکاری فضائی کمپنی ایئر انڈیا اور اس کی یونٹ الائنس ایئر دن رات مصروف ہے۔
سول ایوی ایشن کی وزارت نے پیر کو بتایا کہ فضائیہ کے ساتھ ایئر انڈیا اور الائنس ایئر کے کارگو طیاروں کا استعمال کورونا کی جانچ اور اس سے بچاؤ میں کام آنے والے ضروری آلات اور دیگر ضروری اشیا کی نقل و حمل کے لئے کیا جا رہا ہے۔ ریاستی حکومتوں کے ساتھ تال میل قائم کر کے ان اشیا کی بروقت فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔ وزارت کی جانب سے اتھارئزڈ ایجنسیاں طبی مواد بھیجنے کے لئے وزارت کے متعلقہ علاقائی دفاتر سے رابطہ کرتی ہیں۔
الائنس ایئر کی ایک پرواز 29 مارچ کو ضروری مواد لے دہلی سے کولکاتا گئی تھی۔ اس میں کولکاتا، گوہاٹی، ڈیبروگڑھ اور اگرتلا کے شپمنٹ تھے۔ اسی طرح فضائیہ کا ایک طیارہ وی ٹی ایم کٹ اور دیگر ضروری اشیا کے ساتھ دہلی سے چنڈی گڑھ اور پھر چنڈی گڑھ سے لیہہ گیا۔ وی ٹی ایم کٹ میں جانچ کے کے لئے حیاتیاتی نمونے لے کر لیبارٹری تک پہنچائے جاتے ہیں۔ الائنس ایئر کی پروازوں کا استعمال ضروری سازوسامان کو پونے سے ممبئی بھیجنے کے لئے کیا جا رہا ہے جہاں سے ایئر انڈیا کے طیارے انہیں ملک کے مختلف مقامات پر لے کر جا رہے ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔