ایئر انڈیا ایکسپریس کے طیارے کے انجن میں آگ لگ گئی، بنگلورو ایئرپورٹ پر بحفاظت لینڈنگ
بنگلورو سے کوچی جا رہے ایئر انڈیا ایکسپریس کے طیارے کے انجن میں اچانک آگ لگ گئی۔ اس کے بعد بنگلورو ایئرپورٹ پر اس کی ہنگامی لینڈنگ کی گئی
نئی دہلی: ایئر انڈیا ایکسپریس کے طیارے نے ہفتے کی رات ٹیک آف کے فوراً بعد ایک انجن میں آگ لگنے کے بعد بنگلورو ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی۔ اس کے بعد تمام مسافروں کو جہاز سے بحفاظت اتار لیا گیا۔ یہ طیارہ بنگلورو سے کوچی جا رہا تھا۔ ذرائع نے بتایا کہ ٹیک آف کے فوراً بعد عملے کے ارکان نے اے ٹی سی کو انجن میں آگ لگنے کی اطلاع دی۔
ایئر انڈیا ایکسپریس کے ایک ترجمان نے کہا، "جیسے ہی بنگلورو-کوچی فلائٹ نے ٹیک آف کیا، دائیں انجن سے آگ کے شعلے نکلتے ہوئے دیکھے گئے، اس کے بعد طیارے کو اتارنے کا فیصلہ کیا گیا اور جہاز ہفتے کی رات بنگلورو ایئرپورٹ پر بحفاظت اتر گیا۔ گراؤنڈ سروسز نے بھی آگ لگنے کی اطلاع دی اور طیارے کو خالی کرا لیا۔
انہوں نے کہا کہ تمام مسافروں کو جہاز سے بحفاظت اتار لیا گیا اور کوئی زخمی نہیں ہوا۔ ایئر لائنز مسافروں کے لیے متبادل طیارے کا انتظام کر رہی ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ ریگولیٹر کے ساتھ مل کر واقعے کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔