روس میں پھنسے مسافروں کو  ایئر انڈیا پورا کرایہ واپس کرے گا، مسافروں سے مانگی معافی

ایئر انڈیا کی یہ پرواز روس میں پھنس گئی تھی۔ مسافروں کے پاس روس کا ویزا نہیں تھا۔ جس کی وجہ سے انہیں کئی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

ٹاٹا گروپ کی ایئر لائن ایئر انڈیا نے دہلی-سان فرانسسکو فلائٹ میں پریشانی کی وجہ سے پریشان مسافروں سے معافی مانگی ہے۔ اس نے یہ بھی کہا ہے کہ وہ مسافروں کا پورا کرایہ بھی واپس کر دے گا۔ یہ پرواز کارگو ایریا میں خرابی کی وجہ سے روس کے کراسنویارسک انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پھنس گئی اور یہ مسئلہ کاک پٹ کے عملے نے پکڑا تھا۔

ایئر انڈیا کے ایک سینئر اہلکار نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہم تمام مسافروں سے افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔ ہم جانتے ہیں کہ پچھلے 24 گھنٹے آپ سب کے لیے بہت مشکل رہے ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ آپ ہمارے مسائل کو سمجھیں گے۔ سان فرانسسکو کے سفر کی تکلیف کے دوران آپ نے جس صبر کا مظاہرہ کیا اس کے لیے ہم آپ سب کے شکر گزار ہیں۔ آپ کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔ ہمارے پائلٹ نے آپ کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے طیارے کو روس میں لینڈ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔


انہوں نے کہا کہ ہمارے نیٹ ورک سے باہر ہوائی اڈے پر اترنا ایک مشکل چیلنج تھا۔ لیکن، ہم مقامی حکام، ماسکو میں ہندوستانی سفارت خانہ اور ہوائی اڈہ اتھارٹی کی طرف سے فراہم کردہ تعاون کے لیے بھی شکر گزار ہیں۔ ایئر انڈیا نے مسافروں سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ وہ پورا کرایہ واپس کر دیں گے۔ اس کے ساتھ مستقبل کے سفر کے لیے ایک واؤچر بھی دیا جائے گا۔

ایئر انڈیا کی اس پرواز میں 225 مسافر اور عملے کے 19 ارکان سوار تھے۔ تکنیکی خرابی کے باعث اسے جمعرات کو روس میں لینڈ کرنا پڑا۔ اب انہیں کراسنویارسک سے سان فرانسسکو منتقل کر دیا گیا ہے۔ دوسری فلائٹ ممبئی سے روانہ کی گئی ہےاور اس پرواز کے ذریعے مسافروں کو خوراک، پانی اور دیگر ضروری اشیاء بھی بھیج دی گئی ہیں۔ چونکہ ان مسافروں کے پاس روس کا ویزہ نہیں تھا اس لیے انہیں ایئرپورٹ کے ٹرمینل میں روک دیا گیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔