احمد پٹیل نے کیا غریب بجلی صارفین کو راحت دینے کا مطالبہ

مرکزی حکومت کی طرف سے کووڈ-19 پر اقتصادی پیکیج کے اعلان کے بعد کانگریس کے خزانچی احمد پٹیل نے جمعہ کے روز معاشی طور پر کمزور طبقے کے بجلی صارفین کو راحت دینے کا مطالبہ کیا

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آواز بیورو

نئی دہلی: مرکزی حکومت کی طرف سے کوویڈ ۔19 پر اقتصادی پیکیج کے اعلان کے بعد کانگریس کے خزانچی احمد پٹیل نے جمعہ کے روز معاشی طور پر کمزور طبقے کے بجلی صارفین کو راحت دینے کا مطالبہ کیا۔ احمد پٹیل نے کہا، ’’مرکزی حکومت کو بجلی کے بل میں چھوٹ دے کر معاشی طور پر کمزور صارفین کو کچھ راحت فراہم کرنے کے امکانات کو تلاش کرنا چاہئے۔‘‘

مرکزی وزیر توانائی کے سامنے اپنا مطالبہ پیش کرتے ہوئے احمد پٹیل نے ٹویٹ کیا، ’’بہت سے گھرانوں میں مستقل طور پر آمدنی نہیں ہوتی ہے۔ لہذا وہ بالخصوص گرمی کے موسم میں بڑھے ہوئے بجلی کے بلوں کو ادا کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہوں گے۔‘‘

واضح رہے کہ مرکزی حکومت نے ریاستی اور قومی صحت کے نظام کو مستحکم کرنے کے لئے کوویڈ 19 ایمرجنسی رسپانس اور صحت کے نظام کی تیاری کے لئے ایک امدادی پیکیج کو منظوری دی ہے۔


کوویڈ ۔19 سے نمٹنے کے لئے کی جارہی تیاریوں کو مکمل کرنے کے لئے اس منصوبے پر عمل درآمد کیا جائے گا۔ اس کے تحت قومی اور ریاستی نظام کو مستحکم کرنے کے لئے ضروری طبی ساز و سامان اور ادویات حاصل کی جائیں گی۔ اس کے علاوہ لیبارٹریوں کے قیام پر بھی زور دیا جائے گا۔؎

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔