احمد پٹیل کی درگاہ نظام الدینؒ پر حاضری
نئی دہلی: راجیہ سبھا انتخاب میں کامیاب ہونے کے بعد کانگریس کے سینئر رہنما احمد پٹیل نے حضرت نظام الدین اولیا ؒ کی درگاہ پر حاضری دی اور اپنی فتحیابی کے لئے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا۔ اس موقع پر احمد پٹیل نے کہا کہ وہ آج جس مقام پر ہیں اس میں ہر مذہب ، طبقے اور فرد کی دعا شامل ہے۔ قبل ازیں احمد پٹیل خواجہ امیر خسروکے مزار پر بھی پہنچ کر چادار چڑھائی اور پھولوں کا نذرانہ پیش کیا۔ اس کے بعد حضرت محبوب الٰہی کے روزہ مبارک پر پہنچ کر چادر شریف پیش کی اور گلہائے عقیدت پیش کیے۔ اس موقع پر انہوں نے ملک میںامن و سلامتی اور کانگریس پارٹی کی دوبارہ اقتدار میں واپسی کے لئےدعا کی۔ اس موقع پر احمد پٹیل نے بزرگان دین کا تشکر ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ گجرات اسمبلی انتخابات میں بھی وہ فتحیاب ہوں۔ اس دوران درگاہ کے چیف انچارج سید کاشف علی نظامی نے ملک میں جاری فرقہ پرستی کے ماحول سے آزاد کرانے اور سیکولرازم کی بقا و تحفظ کے لئے خصوصی طور پر درگاہ میں دعا کرائی۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ کانگریس کے کئی رہنما بھی موجود رہے ۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔