زرعی قوانین: کسانوں کے حق میں کل پنجاب پہنچیں گے راہل گاندھی، ٹریکٹر ریلی کی کریں گے قیادت

ریاستی کانگریس کے ترجمان نے آج یہاں بتایا کہ راہل گاندھی، ہریش راوت، کیپٹن سنگھ اور سنیل جاکھڑ بدھنی کلان میں جلسہ سے خطاب کریں گے۔ ٹریکٹر ریلی لدھیانہ ضلع کے رائے کوٹ میں اختتام پذیر ہوگی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

موگا: کانگریس کے رہنما راہل گاندھی کل نئے زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کرنے والے کسانوں کی حمایت میں ضلع موگا کے بدھنی کلان سے شروع ہونے والی ٹریکٹر ریلی کی قیادت کریں گے۔ راہل گاندھی کے ہمراہ وزیر اعلی کیپٹن امریندر سنگھ، پارٹی امور کے پارٹی انچارج، ہریش راوت، ریاستی کانگریس کے صدر سنیل جاکھڑ اور کئی دیگر سینئر قائدین بھی ہوں گے۔

یہ ریلی سنگرور ضلع میں دوسرے دن اور تیسرے دن 6 اکتوبر کو پٹیالہ ضلع کے دودھن سدھا میں ہوگی جہاں راہل گاندھی کسانوں سے خطاب کریں گے۔ اس کے بعد وہ پیہووا بارڈر کے راستے ہریانہ میں کانگریس کے روڈ شو میں شامل ہوں گے۔ ریاستی کانگریس کے ترجمان نے آج یہاں بتایا کہ راہل گاندھی، ہریش راوت، کیپٹن سنگھ اور سنیل جاکھڑ بدھنی کلان میں جلسہ سے خطاب کریں گے۔ ٹریکٹر ریلی لدھیانہ ضلع کے رائے کوٹ میں اختتام پذیر ہوگی۔ کانگریس کے تمام رہنما کسان مخالف قوانین پر مودی سرکار پر حملہ کریں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 03 Oct 2020, 6:29 PM