آندھی میں تاج کی ایک مینا ر گر گئی اور ایک گنبد کو نقصان ہوا

آندھی کی رفتار 130 کلومیٹر فی گھنٹہ تھی اس کی وجہ سے جو مینار گری اس سے تاج محل کی ایک چھوٹی سفید گنبد کو بھی نقصان ہوا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آواز بیورو

محبت کی علمبردار تاریخی عمارت تاج محل کے جنوب میں واقع شاہی دروازہ کی ایک مینار آندھی کی وجہ سے گر گئی اور اس کو نقصان ہوا ہے۔ آندھی کی رفتار 130 کلومیٹر فی گھنٹہ تھی اس کی وجہ سے جو مینار گری اس سے تاج محل کی ایک چھوٹی سفید گنبد کو بھی نقصان ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ آندھی کل شام 7.30بجےجب جنوبی دروازہ کی ایک مینارآندھی کی شدت کو برداشت نہ کرسکی اور گر گئی اور اس کے گرنے سے ایک چھوٹی سفید گنبد بھی متاثر ہوئی۔8 فٹ کی مینار جو صدر دروازہ کا حصہ ہے اس کو دروازہ روزہ بھی کہا جاتا ہے ۔ اس دروازہ سے ہی سیاحوں کو تاج محل کی پہلی تصویر دکھائی دیتی ہے ۔ واضح رہے اس سے قبل سال2016 میں بھی تاج محل کی ایک مینار کو نقصان ہوا تھا ۔ رپورٹس اس جانب بھی اشارہ کرتی ہے کہ مینار کی ہورہی صفائی کی وجہ سے بھی نقصان ہو سکتا ہے۔ اس وقت اے ایس آئی نے اس کا الزام بندروں پر ڈالنے کی کوشش کی تھی ۔

کل کی آندھی میں میں کئی پیڑ اور بجلی کے کھمبے بھی اکھڑ گئے تھے۔ آندھی اتنی شدید تھی کہ متھرا میں چار افراد اور بجنور میں ایک افراد کی موت ہو گئی ۔ ایک دوسرے واقعہ میں تین بچے اور ایک ستر سالہ خاتون کی بھی اس آندھی نے جان لے لی ہے ۔

واضح رہے تاج محل کو دنیا کا آٹھواں عجوبہ کہا جاتا ہے۔ اس کی حفاظت کو لے کر کئی تنظیمیں سوال اٹھاتی رہی ہیں اور حکومتوں سے درخواست بھی کرتی رہی ہیں کہ اس کے رکھ رکھاؤ کے کام کو بہتر کیا جائے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔