نوجوانوں کے خوابوں کو چکناچور کرنے والے اگنی ویر منصوبہ کی بنیاد ہی غلط، کانگریس کا مرکز پر طنز
کانگریس نے اتوار کے روز اگنی ویر منصوبہ کے حواالہ سے مرکز پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس کی بنیاد غلط ہے اور اس نے ملک کی خدمت کرنے کے نوجوانوں کے خوابوں کو چکنا چور کر دیا ہے
نئی دہلی: کانگریس نے اتوار کے روز اگنی ویر منصوبہ کے حواالہ سے مرکز پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس کی بنیاد غلط ہے اور اس نے ملک کی خدمت کرنے کے نوجوانوں کے خوابوں کو چکنا چور کر دیا ہے۔
کانگریس کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ پہلے نوجوانوں کا خواب تھا کہ وہ فوج میں شامل ہوں اور ملک کی خدمت کریں۔ نوجوانوں کے ملک کی خدمت کے عزم کا احترام کرتے ہوئے انہیں بہتر سہولیات اور ملازمت کا تحفظ فراہم کیا گیا۔
جے رام رمیش نے کہا، "اگنی ویر اسکیم کی بنیاد ہی غلط ہے۔ اس نے ملک کی خدمت کرنے کے نوجوانوں کے خوابوں کو چکنا چور کر دیا ہے اور بہت سے خدشات پیدا کر دیے ہیں۔ اس کا نتیجہ سامنے ہے۔‘‘ ایک خبر کو منسلک کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یووا اگنی ویر اسکیم چھوڑ رہے ہیں۔ کانگریس گزشتہ سال مرکزی حکومت کی طرف سے لائی گئی اس اسکیم کی تنقید کرتی رہی ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔