دہلی: قتل سے پہلے  بزرگ ڈاکٹر پرکیا تشدد پھر کتے کے پٹے سے گلا گھونٹا

دہلی کے پوش جنگ پورہ ایکسٹینشن علاقے میں ایک بزرگ ڈاکٹر کے قتل کی ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ڈاکٹر کو پہلے تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور پھر پٹے سے گلا گھونٹ  کر قتل کیا گیا۔

<div class="paragraphs"><p>فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

دہلی کے پوش علاقے جنگ پورہ میں ایک بزرگ ڈاکٹر کے قتل کے معاملے کی ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ڈاکٹر پر پہلے تشدد کیا گیا اور پھر  کتے کے پٹے سے گلا گھونٹنے سے پہلے کسی چیز سے سر پر وار کیا گیا۔ علاوہ ازیں پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے ڈاکٹر کے دونوں کتوں کو باتھ روم میں بند کر دیا تھا۔

نیوز پورٹل ’آج تک‘ پر شائع خبر کے مطابق ہفتے کے روز حکام نے بتایا کہ جنگ پورہ کے علاقے میں بزرگ ڈاکٹر کے قتل کی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ قتل سے پہلے ڈاکٹر پر پہلے وحشیانہ تشدد کیا گیا اور پھر سر پر تیز دھار چیز سے حملہ کیا گیا۔


پولیس نے بتایا کہ ڈاکٹر یوگیش چندر پال جمعہ کو جنگ پورہ ایکسٹینشن علاقے میں اپنے گھر میں مردہ پائے گئے اور ان کے ہاتھ بندھے ہوئے تھے۔ پولیس نے پال کے گھر کے قریب لگے سی سی ٹی وی کیمرے سے فوٹیج حاصل کی جس میں چار مشتبہ افراد نظر آ رہے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈاکٹر کے گھر کے باہر نظر آنے والے چار مشتبہ افراد میں سے تین ان کے گھر میں داخل ہوئے جب کہ چوتھا گھر کے باہر کھڑا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ ملزمان نے پال کو مارا پیٹا، اس کا گلا گھونٹ دیا اور اسے کرسی سے باندھ دیا۔ وہ پولس کو ایک کرسی سے باندھ کر کچن میں لے گئے، جہاں انہوں نے اس کے سر پر کند چیز سے مارا اور کتے کے پٹے سے اس کا گلا گھونٹ دیا۔


نیوز پورٹل ’آج تک‘ پر شائع خبر کے مطابق پولیس افسر نے بتایا کہ ملزمان نے پال کے دونوں کتوں کو باتھ روم میں بند کر دیا تھا۔ قتل کے بعد ملزمان نے فرار ہونے سے قبل ڈاکٹر کے گھر میں توڑ پھوڑ بھی کی۔ اس کیس میں کسی جاننے والے کے ملوث ہونے کے امکان کو رد نہیں کیا جاتا۔

پولیس نے قتل اور ڈکیتی کا مقدمہ درج کر کے مختلف پہلوؤں سے تفتیش شروع کر دی ہے۔ اگر میڈیا رپورٹس پر یقین کیا جائے تو پولیس کو شبہ ہے کہ ریکی کے بعد بزرگ ڈاکٹر کا قتل اور ان کے گھر میں ڈکیتی کی واردات کی گئی ہو گی۔ ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ بدمعاشوں کو کیسے پتہ چلا کہ کینیڈا میں رہنے والی ان کی بیٹی نے اپنے والد کو خطیر رقم بھیجی تھی۔ اس کی بھی تفتیش کی جا رہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔