کشوری لال امیٹھی فتح کرنے کے بعد دہلی پہنچے، سونیا، راہل اور پرینکا سے کی ملاقات

امیٹھی سے رکن پارلیمنٹ کشوری لال شرما نے بتایا کہ انھوں نے راہل گاندھی کو رائے بریلی سے ملی جیت کا سرٹیفکیٹ سونپا اور سونیا گاندھی سے آشیرواد لیا۔

<div class="paragraphs"><p>سونیا، راہل و پرینکا سے ملاقات کرتے ہوئے کشوری لال شرما</p></div>

سونیا، راہل و پرینکا سے ملاقات کرتے ہوئے کشوری لال شرما

user

قومی آوازبیورو

2019 میں اتر پردیش کے امیٹھی سے رکن پارلیمنٹ اور مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی کو شکست دینے والے کانگریس امیدوار کشوری لال شرما نے آج دہلی میں سونیا گاندھی، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی سے ملاقات کی۔ وہ رائے بریلی سے راہل گاندھی کی جیت کا سرٹیفکیٹ لے کر دہلی آئے تھے۔ کشوری لال شرما نے بتایا کہ انھوں نے راہل گاندھی کو رائے بریلی سے جیت کا سرٹیفکیٹ سونپا اور سونیا گاندھی سے آشیرواد لیا۔

کشوری لال شرما نے بتایا کہ راہل گاندھی جی نے کہا ہے کہ آپ جیسے ہیں ویسے ہی رہنا، کسی بھی طرح کا گھمنڈ نہیں کرنا ہے۔ کشوری لال نے اس پر کہا کہ ’’میں سبھی کا رکن پارلیمنٹ ہوں، سب کا کام کروں گا۔ میں بغیر عوام کو شامل کیے کوئی کام نہیں کروں گا۔‘‘


قابل ذکر ہے کہ کشوری لال شرما نے امیٹھی میں بی جے پی کی طرف سے انتخاب لڑ رہی مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی کو ایک لاکھ 67 ہزار ووٹوں سے ہرایا ہے۔ جہاں اسمرتی ایرانی کو 3 لاکھ 72 ہزار ووٹ ملے، وہیں کشوری لال کو 5 لاکھ 39 ہزار ووٹ ملے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔