فوجا سنگھ کے استعفی کے بعد پنجاب کابینہ میں ردوبدل، بلبیر سنگھ بنے وزیر صحت، ہرپال اور ہرجوت سے چھینے گئے یہ قلمددان

پنجاب کے وزیر فوجا سنگھ سراری کے استعفیٰ کے بعد وزیر اعلیٰ بھگونت سنگھ مان نے اپنی کابینہ میں ردوبدل کیا ہے۔ بلبیر سنگھ نے وزیر کے طور پر حلف لیا اور انہیں صحت اور خاندانی بہبود کا قلمدان دیا گیا ہے

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

چنڈی گڑھ: پنجاب کے باغبانی کے وزیر فوجا سنگھ سراری کے استعفیٰ کے بعد وزیر اعلیٰ بھگونت سنگھ مان نے اپنی کابینہ میں ردوبدل کیا ہے۔ بلبیر سنگھ نے وزیر کے طور پر حلف لیا اور انہیں صحت اور خاندانی بہبود کا قلمدان دیا گیا ہے۔ پٹیالہ رورل سے رکن اسمبلی بلبیر سنگھ پیشے سے آنکھوں کے سرجن ہیں۔

بلبیر سنگھ کو گورنر بنواری لال پروہت نے ڈاکٹر سنگھ کو عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔ اس موقع پر وزیر اعلی بھگونت سنگھ مان اور عام آدمی پارٹی کے پنجاب امور کے انچارج راگھو چڈھا سمیت متعدد رہنما اور وزراء موجود تھے۔ دریں اثنا، وزیر اعلی بھگونت مان نے وزرا کے قلمدانوں میں بھی ردوبدل کیا ہے۔


خیال رہے کہ صحت کا قلمدان اس سے پہلے چیتن سنگھ جوڈاماجرا کے پاس تھا۔ ڈاکٹر بلبیر سنگھ طبی تعلیم کا قلمدان بھی سنبھال یں گے۔ جوڈاماجرا کو اب وہ محکمہ دیا گیا جو فوجا سنگھ سراری کے پاس تھا۔ سراری نے گزشتہ روز اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ جبکہ اعلیٰ تعلیم کا قلمدان گرمیت سنگھ ہائر سے لے کر اسے ہرجوت سنگھ بینس کو سونپا گیا ہے۔ بینس کے کانکنی اور ارضیات کے قلمدان ہائر کو سونپے گئے ہیں۔ وہیں، اہم قلمدان وزیر اعلیٰ نے اپنے پاس رکھ لئے ہیں۔

خیال رہے کہ سراری نے بھتہ خوری کے معاملے میں اپنا نام سامنے آنے کے بعد گزشتہ روز کابینہ سے استعفیٰ دے دیا تھا، وہ 9 ماہ پرانی عام آدمی پارٹی (عآپ) حکومت سے مستعفی ہونے والے دوسرے وزیر ہیں۔ اس سے قبل وجے سنگلا، جو صحت اور خاندانی بہبود کے وزیر تھے، کو بدعنوانی کے الزام میں نام آنے ر کابینہ سے ہٹا دیا گیا تھا۔


سراری کو جولائی 2022 میں کابینہ میں شامل کیا گیا تھا۔ تاہم، ستمبر میں ایک آڈیو کلپ وائرل ہوئی، جس میں انہیں مبینہ طور پر اناج ٹرانسپورٹرز کو پھنسانے کے لیے بھتہ خوری کے منصوبے پر بات کرتے ہوئے سنا گیا۔ یہ آڈیو کلپ ان کے قریبی ساتھی ترسیم لال کپور نے لیک کی تھی۔ حالانکہ، سراری نے دعویٰ کیا کہ آڈیو کلپ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی گئی ہے، تاہم وہ اپوزیشن کے نشانہ پر تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔