پی ایف آئی پر پابندی کے بعد تنظیم کے سوشل میڈیا کھاتوں پر بھی قدغن
مرکزی وزارت داخلہ کی جانب سے پی ایف آئی اور اس سے وابستہ تنظیموں پر 5 سال کے لیے پابندی عائد کئے جانے کے بعد اب اس کے سوشل میڈیا کھاتوں کو بھی بند کیا جا رہا ہے
نئی دہلی: مرکزی وزارت داخلہ نے پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) اور اس سے وابستہ تنظیموں پر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی پاداش میں 5 سال کے لیے پابندی عائد کر دی ہے۔ اس کارروائی کے بعد اب تنظیم کے سوشل میڈیا کھاتوں پر بھی قدغن لگا دی گئی ہے۔
مرکزی وزارت داخلہ کی جانب سے تنظیم کے مبینہ طور پر ٹیرر فنڈنگ میں ملوث ہونے کی پاداش میں 5 سال کی پابندی عائد کئے جانے کے ایک دن بعد پی ایف آئی اور اس کے عہدیداروں کے سوشل میڈیا کھاتوں پر بھی کارروائی کی جا رہی ہے۔ پی ایف آئی کے کئی ٹوئٹر اور دیگر سوشل میڈیا کھاتوں کو بند کر دیا گیا ہے۔ ان میں پی ایف آئی کا آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ اور آفیشل اور اس کے چیئرمین او ایم اے سلام سمیت کئی عہدیداروں کے ٹوئٹر اکاؤنٹس شامل ہیں۔
اس کے علاوہ تنظیم کے کچھ ریاستوں سے منسلک سوشل میڈیا اکاؤنٹس بلاک تو نہیں ہوئے تاہم، کارروائی کے بعد سے وہ مکمل طور پر غیر فعال ہیں۔ معلومات کے مطابق پابندی کے بعد اب پی ایف آئی اور اس کے عہدیدار اعلیٰ قیادت کی گرفتاری کے بعد احتجاج، سیمینار، کانفرنس، خیراتی مشقیں، اشتعال انگیز پوسٹ یا سوشل میڈیا پر اشاعت اور ایسی کسی بھی سرگرمی کا اہتمام نہیں کر سکیں گے۔
اس کے ساتھ ساتھ کالعدم تنظیم سے وابستہ ارکان کو خود تنظیم کی دستاویزات اور دیگر معلومات مقامی پولیس کو دینا ہوں گی، ایسا نہ کرنے پر انہیں جیل بھیجا جا سکتا ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔