اسمبلی انتخابات کے بعد ریاست کا اقتدار ہمارے ہاتھوں میں ہوگا، شرد پوار کا دعویٰ

شرد پوارنے کہا کہ مرکز اور ریاست میں ہماری حکومتیں نہیں ہیں لیکن مہاراشٹر میں انتخابات قریب ہیں۔ لوک سبھا انتخابات کی طرح اگر اسمبلی انتخابات میں بھی کام ہوا تو ہم یقیناً برسرِ اقتدار آجائیں گے۔

<div class="paragraphs"><p>این سی پی - ایس پی کے سربراہ شرد پوار / ویڈیو گریب</p></div>

این سی پی - ایس پی کے سربراہ شرد پوار / ویڈیو گریب

user

قومی آواز بیورو

این سی پی-ایس پی کے سربراہ شرد پوار نے بدھ (19جون) کو اس اعتماد کا ایک بار پھر اعادہ کیا ہے کہ آنے والے اسمبلی انتخابات کے بعد ان کی پارٹی برسرِ اقتدار آئے گی۔ انہوں نے یہ دعویٰ بارامتی کے نیرا واگج گاؤں میں کسانوں کے ساتھ بات چیت کے دوران کیا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے یہ بھی کہا کہ ریاست میں ان کی حکومت آنے کے بعد کسانوں کے مسائل حل کیے جائیں گے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی شرد پوار کئی ریاستی اقتدار میں واپسی کا دعویٰ کر چکے ہیں۔

کسانوں کے ساتھ بات چیت کے دوران شرد پوار نے کہا کہ مرکز اور ریاست میں ہماری حکومتیں نہیں ہیں لیکن مہاراشٹر میں انتخابات قریب ہیں۔ ہم نے دیکھا ہے کہ لوک سبھا انتخابات میں کیسے کام ہوا۔ اگر ایسا ہی کام ریاستی اسمبلی انتخابات میں دہرایا گیا توہم یقیناً ریاست میں برسرِ اقتدار آجائیں گے۔ شرد پوار نے کہا کہ اگر ریاست کی کمان ہمارے ہاتھ میں آجائے تو کسانوں کے تمام مسائل حل ہو سکتے ہیں۔


پونے ضلع میں نیرا ندی کی آبی آلودگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے شرد پوار نے اس کے لیے شوگر فیکٹریوں کو ذمہ دار ٹھہرایا۔ شرد پوار نے کہا کہ اس نے ندیوں کو آلودہ کرنے میں بڑا رول ادا کیا ہے۔ شرد پوار نے کہا کہ وہ اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے ریاستی اور مرکزی حکومتوں سے بات کریں گے۔ واضح رہے کہ حال ہی میں ختم ہونے والے لوک سبھا انتخابات میں این سی پی-ایس پی نے مہاراشٹر میں 48 میں سے 8 سیٹیں جیتی ہیں، جب کہ کانگریس نے 13 اور شیو سینا-یو بی ٹی نے 9 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔