مظفر نگرمیں سوشل میڈیا پوسٹ پر ہنگامہ، سینکڑوں لوگ سڑکوں پر نکل آئے، ملزم گرفتار

ایک سوشل میڈیا پوسٹ کے بعد مظفر نگر میں ہنگامہ مچ گیا۔ سینکڑوں لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور اس پوسٹ کو مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے والا قرار دیا۔ پوسٹ کرنے والے کو گرفتار کر لیا گیا۔

<div class="paragraphs"><p>تصویربشکریہ سوشل میڈیا&nbsp;</p></div>

تصویربشکریہ سوشل میڈیا

user

قومی آواز بیورو

ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر مظفر نگر میں ہنگامہ برپا ہو گیا ہے۔مظفر نگر  کے بڈھانہ علاقے میں ہفتے  کی رات دیر گئے مسلم برادری کے سینکڑوں لوگ سڑک پر جمع ہوئے اور اس متنازع پوسٹ کے خلاف احتجاج کیا۔ احتجاج بڑھتے ہی پولیس نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا اور پولیس اب اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

شائع خبروں کے مطابق مظفر نگر پولیس نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس نے اپنی پوسٹ میں کہا، 'بڈھانہ تھانہ علاقے میں ایک نوجوان کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک اور فرقہ  کے خلاف قابل اعتراض پوسٹ شیئر کرنے کے واقعے کے سلسلے میں، اعلیٰ حکام نے امن برقرار رکھنے کی اپیل کرتے ہوئے احتجاج ختم کر دیا گیا ہے۔ فی الحال ٹریفک خوش اسلوبی سے چل رہا ہے۔


علاقے کے ایس پی نے خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ کسی  دوسرے فرقہ کے ایک شخص نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کی، جس کی وجہ سے ایک خاص برادری کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچی۔ اس کے بعد فوری کارروائی کی گئی اور 20 منٹ کے اندر اس شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم سے پوچھ گچھ کے ساتھ پوسٹ کی تفصیلات بھی حاصل کی جا رہی تھیں کہ اسی دوران کسی نے افواہ پھیلائی کہ ملزم کو پولیس نے چھوڑ دیا ہے۔ جیسے ہی یہ افواہ پھیلی بہت سے لوگ جمع ہو گئے۔ لیکن پولیس نے سب کو سب کچھ سمجھا دیا ہے۔ لوگوں کو سیکورٹی کی یقین دہانی کے لیے فلیگ مارچ بھی کیا گیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔