مکل رائے کے بعد راجیب بنرجی بھی بی جے پی کو جھٹکا دینے کے لیے تیار!
پارٹی قیادت نے کنال گھوش، فرہاد حکیم اور ابھیشیک بنرجی کو ذمہ داری دی ہے کہ وہ فیصلہ کریں گے کہ ترنمول کانگریس میں کس کو واپس لیا جائے گااور کس کو نہیں۔
کولکاتا: مکل رائے کے بعد ترنمول کانگریس چھوڑ کر بی جے پی میں گئے سابق ریاستی وزیر راجیب بنرجی نے آج ترنمول کانگریس کے ریاستی سکریٹری کنال گھوش سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔اب یہ قیاس آرائی شروع ہوگئی ہیں کہ جلد ہی راجیب بنرجی بھی ترنمول کانگریس میں شامل ہو جائیں گے۔
بنگال اسمبلی انتخابات میں شاندار جیت حاصل کرنے کے بعد بی جے پی کے کئی لیڈران ترنمول کانگریس میں شامل ہونا چاہتے ہیں۔مکل رائے اوران کے بیٹے کل ہی بی جے پی چھوڑ کر ترنمول کانگریس میں شامل ہوئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق آج شام 5.30بجے راجیب بنرجی کنال گھوش کے گھر جاکر ملاقات کی۔راجیب بنرجی اسمبلی انتخابات ہارنے کے بعد سے ہی بی جے پی سے دوری بنائے ہوئے ہیں۔گزشتہ دنو ں ان کے پوسٹ سے بھی اشارہ مل رہا تھا کہ وہ اب بی جے پی میں رہنا نہیں چاہتے ہیں۔
پارٹی قیادت نے کنال گھوش، فرہاد حکیم اور ابھیشیک بنرجی کو ذمہ داری دی ہے کہ وہ فیصلہ کریں گے کہ ترنمول کانگریس میں کس کو واپس لیا جائے گااور کس کو نہیں۔ تاہم ممتا بنرجی نے ٹیم میں واپسی کے لئے کچھ رہنما اصول بتائے ہیں۔ اسمبلی انتخابات سے عین قبل راجب بنرجی ترنمول کانگریس چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہوئے تھے۔مگر انہیں اسمبلی انتخابات میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ہار کے بعد وہ بی جے پی کی کسی میٹنگ میں شریک نہیں ہوئے۔خاموشی اختیار کرلی تھی۔گزشتہ دنوں انہوں نے فیس بک لکھ کر کہا تھا ابھی چوں کہ ممتا بنرجی کو عوام نے بھاری ووٹوں سے کامیاب کیا ہے تو انہیں کام کا موقع ملنا چاہیے۔غیر ضروری تنقید عوام کے فیصلے کی توہین ہے۔اگر حکومت کو برطرف کرنے کی کوشش کی گئی تو بنگال کے عوام اس کو قبول نہیں کریں گے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔