کانپور اور قنوج کے بعد لکھنؤ میں بھی زیکا وائرس کی دستک
اتر پردیش کے کانپور اور قنوج کے بعد اب ریاستی دارالحکومت لکھنؤ میں جمعرات کو زیکا وائرس کے انفیکشن کے دو کیسوں کی تصدیق کے بعد محکمہ صحت چوکنا ہوگیا ہے
لکھنؤ: اتر پردیش کے کانپور اور قنوج کے بعد اب ریاستی دارالحکومت لکھنؤ میں جمعرات کو زیکا وائرس کے انفیکشن کے دو کیسوں کی تصدیق کے بعد محکمہ صحت چوکنا ہوگیا ہے۔
لکھنؤ کے چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر منوج اگروال نے یو این آئی کو بتایا کہ حسین گنج اور ایل ڈی اے کالونیوں میں رہنے والے ایک مرد اور ایک عورت میں زیکا وائرس کے انفیکشن کی تصدیق ہوئی ہے۔ کے جی ایم یو کے دونوں مریضوں کی ٹیسٹ رپورٹس میں انفیکشن کی تصدیق ہونے پر محکمہ صحت نے اس انفیکشن کو روکنے کے لیے اقدامات تیز کردیے ہیں۔
ڈاکٹر اگروال نے کہا کہ دو مریضوں میں زیکا وائرس کے انفیکشن کی تصدیق کے بعد جمعہ سے لکھنؤ میں زیادہ تعداد میں نمونے لینے اور ان کی جانچ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ دریں اثناء ان دونوں علاقوں میں محکمہ صحت کی ٹیم شام دیر گئے موقع پر پہنچی اور اینٹی لاروا سرگرمیاں شروع کر دیں۔ اس کے علاوہ اردگرد کے لوگوں کو زیکا وائرس کے انفیکشن سے بچنے کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔