دہلی کے بعد جھارکھنڈ میں بھی لاک ڈاؤن کا اعلان، کئی چیزوں پر پابندی
جھارکھنڈ میں گزشتہ کئی دنوں سے کورونا کے معاملے بڑھ رہے ہیں، اسی کو دیکھتے ہوئے حکومت نے یہ سخت قدم اٹھایا ہے تاکہ کورونا انفیکشن کے پھیلاؤ کو ہر ممکن طریقے سے روکا جا سکے۔
قومی راجدھانی دہلی میں گزشتہ پیر کی شب 10 بجے سے ایک ہفتہ کے لیے لاک ڈاؤن نافذ ہو چکا ہے، اور اب جھارکھنڈ حکومت نے بھی ریاست میں لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ لاک ڈاؤن 22 سے 29 اپریل تک رہے گا اور صرف ضروری خدمات کو ہی اس لاک ڈاؤن سے مستثنیٰ رکھا جائے گا۔ جھارکھنڈ میں گزشتہ کئی دنوں سے کورونا کے معاملے بڑھ رہے ہیں، اسی کو دیکھتے ہوئے حکومت نے یہ سخت قدم اٹھایا ہے تاکہ کورونا انفیکشن کے پھیلاؤ کو ہر ممکن طریقے سے روکا جا سکے۔
یہاں قابل ذکر ہے کہ پیر کے روز برآمد اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران جھارکھنڈ میں کورونا انفیکشن سے 50 لوگوں کی موت ہو گئی، اور اس طرح جھارکھنڈ میں اس وبا کی زد میں آ کر ہلاک ہونے والوں کی کل تعداد بڑھ کر 1456 تک پہنچ گئی۔ ساتھ 24 گھنٹوں میں انفیکشن کے 3992 نئے معاملے سامنے آئے، اور اس طرح کورونا متاثرین کی تعداد ریاست میں 162945 ہو گئی۔ محکمہ صحت کی جانب سے پیر کو جاری رپورٹ میں یہ بھی جانکاری دی گئی کہ ریاست کے 133479 مریض ٹھیک ہو کر اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔ علاوہ ازیں 28010 دیگر متاثرین کا علاج مختلف اسپتالوں میں جاری ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔