حکومت بنتے ہی اگنی ویر اسکیم ختم کر دیں گے: راج ببر

پورے ملک میں بے روزگاری نے سنگین رخ اختیار کیا ہوا ہے، مہنگائی نے تو ماضی کے تمام ریکارڈ توڑ دئے ہیں لیکن بھارتیہ جنتاپارٹی سب کچھ ٹھیک ہونے کا دعویٰ کر رہی ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

کانگریس کے سینئر رہنما  راج ببر نے ہفتے کے روز کہاکہ اگر انڈیا الائنس کی سرکار بنتی ہے تو اگنی ویر اسکیم کو منسوخ کرکے سابقہ نظام کو بحال کردیں گے۔ انہوں نے کہاکہ بھاجپا لوگوں کے مسائل حل کرنے میں پوری طرح سے ناکام ثابت ہو گئی ہے۔ان باتوں کا اظہار راج ببر نے ادھم پور میں چناوی جلسے سے خطاب کے دوران کیا۔

راج ببر  نے کہاکہ بھارتیہ جنتاپارٹی کی جانب سے من گھڑت دعوئے کئے جارہے ہیں ، حقیقت یہی ہے کہ ملک کے لو گ اب بدلاؤ چاہتے ہیں۔ ان کے مطابق بڑھتی ہوئی بے روزگاری کو لے کر بی جے پی غیر سنجیدہ ہے۔


راج ببر نے کہا کہ’جس دن انڈیا الائنس کی سرکار بنتی ہے تو اگنی ویر اسکیم کو ختم کرکے سابقہ نظام کو بحال کردیں گے۔ ‘انہوں نے مزید کہاکہ بی جے پی بنیادی مسائل کے بارے میں کچھ بھی نہیں کہہ رہی ۔

ان کے مطابق پورے ملک میں بے روزگاری نے سنگین رخ اختیار کیا ہوا ہے، مہنگائی نے تو ماضی کے تمام ریکارڈ توڑ دئے ہیں لیکن بھارتیہ جنتاپارٹی سب کچھ ٹھیک ہونے کا دعویٰ کر رہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ لوک سبھا انتخابات میں کانگریس واحد بڑی پارٹی کے طورپر ابھر کر سامنے آئے گی اور انڈیا الائنس مرکز میں حکومت تشکیل دینے میں کامیاب ہو جائے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔