ایم پاکس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں کو ایڈوائزری جاری

ہیلتھ سکریٹری کی طرف سے جاری خط میں کہا گیا ہے کہ سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں سے گزارش ہے وہ سبھی طبقات کو اس بیماری، اس کے پھیلاؤ کے طریقوں، وقت پر رپورٹنگ کے تئیں بیدار کریں۔

منکی پاکس، تصویر یو این آئی
منکی پاکس، تصویر یو این آئی
user

قومی آواز بیورو

اس وقت ہندوستان میں ایم پاکس یعنی منکی پاکس کو لے کر لوگوں میں بہت دہشت دیکھنے کو مل رہی ہے۔ اس تعلق سے سنٹرل ہیلتھ سکریٹری اپورو چندرا نے سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں کو ایک ایڈوائزری جاری کیا ہے۔ اس ایڈوائزری میں ہندوستان میں ایم پاکس کے پھیلاؤ کو روکنے اور کم کرنے کے لیے ضروری ترکیبوں کو بتایا گیا ہے۔

ہیلتھ سکریٹری کی طرف سے جاری خط میں کہا گیا ہے کہ سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں سے گزارش ہے کہ وہ سبھی طبقات کو اس بیماری، اس کے پھیلاؤ کے طریقوں، وقت پر رپورٹنگ کی ضرورت اور اہمیت و علاج کے طریقوں سے متعلق بیدار کرنے کے لیے ضروری سرگرمیاں کریں۔ یہ ضروری ہے کہ لوگوں میں کسی بھی طرح کی گھبراہٹ کو روکا جائے۔ مشتبہ اور مصدقہ معاملوں دونوں کی دیکھ بھال کے لیے اسپتالوں میں آئسولیشن سہولیات کی پہچان، ایسی سہولیات میں ضروری رسد اور تربیت یافتہ انسانی وسائل کی دستیابی و اضافہ پر دھیان دیا جائے۔


ہیلتھ سکریٹری نے اپنے خط میں یہ بھی لکھا ہے کہ گائیڈلائن کے مطابق ضروری اقدام کیے جائیں اور ایم پاکس پر سختی سے نگرانی کریں۔ اس سے نمٹنے کے لیے سبھی ترکیبیں کی جانی چاہیئں تاکہ حالات بدتر نہ ہوں۔ مرکزی ہیلتھ سکریٹری اپورو چندرا نے ریاستوں کو یہ بھی لکھا ہے کہ لوگوں میں غیر ضروری خوف پھیلانے سے بچیں۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ محتاط رہا جائے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔