الیکٹورل بانڈ پر کانگریس کے اشتہار کو اکثر اخبارات نے چھاپنے سے انکار کر دیا! جے رام رمیش

کانگریس نے ہفتہ کے روز مسلسل دوسرے دن دعویٰ کیا کہ کوئی بھی بڑا اخبار الیکٹورل بانڈ کے حوالے سے اس کے تیار کردہ اشتہار چھاپنے کے لیے تیار نہیں ہے

<div class="paragraphs"><p>جے رام رمیش / آئی اے این ایس</p></div>

جے رام رمیش / آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

نئی دہلی: کانگریس نے ہفتہ کے روز مسلسل دوسرے دن دعویٰ کیا کہ کوئی بھی بڑا اخبار انتخابی بانڈز کے حوالے سے اس کے تیار کردہ اشتہار چھاپنے کے لیے تیار نہیں ہے۔

کانگریس کے میڈیا ڈپارٹمنٹ کے انچارج جے رام رمیش نے آج کہا کہ پارٹی نے انتخابی بانڈز سے بی جے پی کی کمائی پر ایک اشتہار تیار کیا اور اسے مسلسل دوسرے دن اخبارات کو بھیجا لیکن چند اخبارات کے علاوہ کسی نے اسے شائع نہیں کیا۔

انہوں نے کہا، "آج بھی کچھ اخبارات نے انڈین نیشنل کانگریس کی طرف سے دیے گئے اس اشتہار کو چھاپنے سے انکار کر دیا، جب کہ کچھ دیگر اخبارات نے اسے چھاپا۔ ہم ان لوگوں کی ہمت کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے اسے چھاپنے کا حوصلہ دکھایا۔‘‘

اشتہار میں لکھا گیا ہے، ’’دنیا کا سب سے بڑا چندہ وصولی کا ریکیٹ- ’چندہ دو، دھندہ لو‘۔ بی جے پی نے 2 جنوری 2018 سے 15 فروری 2024 تک الیکٹورل بانڈز سے 82 ارب روپے سے زیادہ کی وصولی کی۔ بدل دو اس بار، وصولی کی سرکار‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔