اڈوانی نہیں شریک ہو پائیں گے پران پرتشٹھا تقریب میں ، خراب موسم کی وجہ سے دورہ منسوخ
اڈوانی آج ایودھیا نہیں جائیں گے۔ یہ دورہ خراب موسم اور سرد موسم کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا ہے۔ اڈوانی کی عمر 96 سال ہے۔ ایسے میں ان کی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔
سینئر بی جے پی رہنمز اور سابق نائب وزیر اعظم لال کرشن اڈوانی آج یعنی22 جنوریکو نئے رام مندرپران پرتشٹھا تقریب میں شرکت نہیں کر پائیں گے۔ سردی اور خراب موسم کی وجہ سے انہوں نے اپنا ایودھیا دورہ منسوخ کر دیا ہے۔ اڈوانی کی عمر 96 سال ہے۔ ایسے میں ان کی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ آر ایس ایس کے اہلکار کرشن گوپال، رام لال اور آلوک کمار لال کرشن اڈوانی کے گھر پہنچے تھے اور انہیں رام مندر کی افتتاحی تقریب کے لیے مدعو کیا تھا۔ اس دوران اڈوانی نے کہا تھا کہ یہ بڑی خوش قسمتی کی بات ہے کہ انہیں اتنے بڑے موقع پر براہ راست موجود ہونے کا موقع ملا۔ کیونکہ شری رام کا مندر صرف عبادت کا مندر نہیں ہے، یہ اس ملک کی حرمت اور اس ملک کے وقار کے قیام کا موقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ڈیٹنگ ایپس: کیا آپ کی ڈیجیٹل سیکیورٹی خطرے میں ہے؟
اڈوانی نے کہا تھا کہ ہم کئی دہائیوں سے اپنی سمت تلاش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، ہم نے اسے ڈھونڈ لیا ہے اور یہ قائم ہو چکا ہے۔ ہر ایک کے ذہن میں ایک عقیدہ بن گیا ہے جس کی وجہ سے پورے ملک کا ماحول خوشگوار ہو گیا ہے۔ اور ایسی حالت میں ہم براہ راست وہاں موجود ہوں گے، وہ واقعہ دیکھیں گے، اس کے معاون بن جائیں گے… یہ کسی نہ کسی جنم میں نیک عمل کیا ہوگاجس کا نتیجہ ہمیں مل رہا ہے۔ اس لیے میں آپ کا شکر گزار ہوں۔ یہ وہ موقع ہے جو مانگنے پر بھی نہیں ملا تھا، مل گیا ہے میں ضرور اس میں آؤں گا۔
وشو ہندو پریشد کے بین الاقوامی ورکنگ صدر آلوک کمار نے بتایا تھا کہ لال کرشن اڈوانی کو 22 جنوری کو ایودھیا میں پران پرتشٹھا کی تقریب میں مدعو کیا گیا تھا۔ منتظمین نے کہا تھا کہ ایودھیا میں تقریب کے دوران اڈوانی کو تمام ضروری طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔