نابالغ سے زنا معاملہ: بی جے پی رکن اسمبلی رام دُلار کو 25 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا

سونبھدر کی ایم پی-ایم ایل اے کورٹ نے اتر پردیش کے بی جے پی رکن اسمبلی رام دُلار گونڈ کو نابالغ سے عصمت دری معاملہ میں قصوروار ٹھہراتے ہوئے 25 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی۔

<div class="paragraphs"><p>رام دُلار گونڈ، تصویر سوشل میڈیا</p></div>

رام دُلار گونڈ، تصویر سوشل میڈیا

user

قومی آواز بیورو

اتر پردیش کے سونبھدر میں دُدھی سیٹ سے بی جے پی رکن اسمبلی رام دُلار گونڈ کو گزشتہ روز ایک نابالغ بچی کے ساتھ زنا کے معاملے میں قصوروار ٹھہرایا گیا تھا، اور آج سزا کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے۔ بی جے پی رکن اسمبلی کو عدالت نے 25 سال کی قید اور 10 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔ جرمانہ کی رقم متاثرہ کو دیے جانے کی ہدایت عدالت کے ذریعہ کی گئی ہے۔

نابالغ سے عصمت دری کے معاملے میں سونبھدر واقع ایم پی-ایم ایل کورٹ نے یہ فیصلہ سنایا ہے۔ نومبر 2014 میں میورپور تھانہ میں بی جے پی رکن اسمبلی کے خلاف یہ معاملہ درج ہوا تھا اور 8 سالوں کی طویل سماعت کے بعد یہ فیصلہ آیا ہے۔ جسٹس احسان اللہ خان نے قصوروار کے لیے سزا کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جرمانہ کی پوری رقم متاثرہ کو دی جائے گی۔ عدالت کے فیصلہ کے بعد رام دُلار گونڈ کی اسمبلی رکنیت منسوخ ہونے کا راستہ صاف ہو گیا ہے۔ حالانکہ بی جے پی رکن اسمبلی کے وکیل نے فیصلے کو اوپری عدالت میں چیلنج پیش کرنے کی بات کہی ہے۔


واضح رہے کہ نابالغ کے ساتھ عصمت دری معاملے میں ایم پی-ایم ایل اے کورٹ نے 12 دسمبر کو بی جے پی رکن اسمبلی رام دُلار گونڈ کو قصورار قرار دیا تھا۔ منگل کے روز ہوئی سماعت کے بعد ایم پی-ایم ایل اے کورٹ کے جج جسٹس احسان اللہ خان نے سزا سنانے کے لیے 15 دسمبر کی تاریخ مقرر کی تھی۔ آج جب رام دُلار گونڈ کو سزا سنائی گئی تو انصاف ملنے پر متاثرہ کے بھائی نے خوشی کا اظہار کیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔