ہندوستان پر بحری راستے سے حملہ کرنے کی فراق میں ہیں دہشت گرد: بحریہ سربراہ
چیف ایڈمرل کا کہنا ہے کہ ’’ ہندوستانی بحر الکاہل خطے نے حالیہ برسوں میں دہشت گردی کے بہت سی صورتوں کو دیکھا ہے۔ عالمی مسئلہ اختیار کر چکی اس دہشت گردی کے خطرے کا دائرہ اور وسیع ہوچکا ہے۔‘‘
نئی دہلی: ہندوستانی بحریہ کے چیف ایڈمرل سنیل لامبا نے اسپانسر ڈدہشت گردی اور پلوامہ حملے کے سلسلے میں پاکستان کو بالواسطہ طور پر نشانہ بناتے ہوئے منگل کے روز کہا کہ وہ سرحدی ریاست میں مسلسل تشدد کے ذریعے ہندوستان کو غیر مستحکم کرنے میں ملوث ہے۔
ایڈمرل لامبا یہاں ہندوستانی بحر الکاہل خطہ مذاکرات میں اظہار خیال کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ’’ ہندوستانی بحر الکاہل خطے نے حالیہ برسوں میں دہشت گردی کے بہت سی صورتوں کو دیکھا ہے۔ عالمی مسئلہ اختیار کر چکی اس دہشت گردی کے خطرے کا دائرہ اور وسیع ہوچکا ہے۔‘‘
پلوامہ حملے کے سلسلے میں انہوں نے کہا کہ ’’ہندوستان، اس طرح کے حکومت کی اسپانسرڈ دہشت گردی کی مزید سنگین صورتحال کا سامنا کر رہا ہے۔ ہمارے پاس تین ہفتے قبل جموں و کشمیر میں ہوئے دہشت گردانہ حملہ سے متعلق سبھی شواہد ہیں‘‘۔ انہوں نے بالواسطہ طور پر پاکستان پر دہشت گردی کو فروغ دینے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ پلوامہ حملے کو اس ایک ملک کی امداد یافتہ دہشت گرد تنظیموں نے انجام دیا، جو ہندوستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتا ہے۔
پلوامہ میں 14 فروری کو جیش محمدکے دہشت گردوں نے سینٹرل ریزرو پولس فورس کے جوانوں کے قافلے پر خود کش حملہ کیا گیا تھا، جس میں 44 جوان شہید ہو گئے تھے۔ واقعہ کے جواب میں ہندوستان نے پاکستان کے بالاكوٹ میں جیش محمد کے ٹھکانوں پر ہوائی کارروائی کی تھی، پاکستانی فضائیہ نے بھی اس کے جواب میں ہوائی حملہ کیا تھا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔