اڈانی 5جی اسپیکٹرم نیلامی میں حصہ لیں گے
اڈانی گروپ کے ترجمان نے واضح کیا کہ وہ فی الحال عام صارفین کے لیے موبائل مواصلاتی خدمات کے کاروبار میں داخل ہونے کا ارادہ نہیں رکھتے ہیں۔
اڈانی گروپ نے تصدیق کی کہ وہ 5 جی اسپیکٹرم خریدنے کے لئے نیلامی میں حصہ لے گا۔ گروپ نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ وہ مختلف علاقوں کے لیے 5جی نجی نیٹ ورک کے حل کے لیے اسپیکٹرم خریدنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
کمپنی کے ترجمان نے ایک بیان میں کہاکہ "ہم ایئرپورٹ، پورٹ، لاجسٹکس، پاور جنریشن، ٹرانسمیشن، ڈسٹری بیوشن اور مینوفیکچرنگ کے مختلف کاموں میں ہائی سائبر سیکیورٹی پرائیویٹ نیٹ ورک سولوشنز کے لیے 5جی اسپیکٹرم نیلامی میں حصہ لیں گے۔"
اڈانی گروپ کے ترجمان نے واضح کیا کہ وہ فی الحال عام صارفین کے لیے موبائل مواصلاتی خدمات کے کاروبار میں داخل ہونے کا ارادہ نہیں رکھتے ہیں۔
ترجمان نے کہاکہ "ایک ایسے وقت میں جب ہندوستان اگلی نسل کی 5جی ٹیلی کام خدمات نیلامی کے لیے شروع کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔ ہم بھی ان درخواست دہندگان میں سے ایک ہیں جو کھلی نیلامی کے عمل میں حصہ لے رہے ہیں۔
اڈانی گروپ نے کہا ہے کہ اگر اسے کھلی نیلامی میں 5جی اسپیکٹرم ملتا ہے تو یہ اڈانی فاؤنڈیشن کے حالیہ اعلان کے مطابق ہو گا جس میں دیہی علاقوں میں تعلیم، صحت اور مہارت کی ترقی میں سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ ہوگا۔ ان میں سے ہر ایک کام میں 5جی ٹیکنالوجی کے فوائد دستیاب ہونے جا رہے ہیں۔
اڈانی گروپ نے کہاکہ "ہم سپر ایپس، جدید ترین ڈیٹا سینٹرز اور انڈسٹریل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرز قائم کرکے اپنا ڈیجیٹل پلیٹ فارم بنا رہے ہیں۔ اس کے علاوہ ہمیں اپنے تمام کاروباروں میں تیز رفتار ہائی کوالٹی ڈیٹا اسٹریمنگ کی صلاحیت کی بھی ضرورت ہوگی۔
اڈانی گروپ نے کہا ہے کہ ان کی تمام کوششیں قوم کی تعمیر اور خودکفیل ہندوستان کی حمایت کے اس کے وژن کے مطابق ہیں۔ 5جی اسپیکٹرم کی نیلامی 26 جولائی کو ہوگی۔ اس میں شرکت کے لیے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 8 جولائی تھی۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔