اڈانی معاملہ: مورچہ نکال کر راج بھون کا محاصرہ کرے گی مہاراشٹر کانگریس

اڈانی گھپلے کے معاملے پر نریندر مودی حکومت کی خاموشی کے خلاف مہاراشٹر کانگریس پیر، 13 مارچ کو ایک مورچہ نکال کر راج بھون کا گھیراؤ کرے گی

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

ممبئی: اڈانی گھپلے کے معاملے پر نریندر مودی حکومت کی خاموشی کے خلاف مہاراشٹر کانگریس پیر کو ایک مورچہ نکال کر راج بھون کا گھیراؤ کرے گی۔ مہاراشٹر ریاستی کانگریس کے صدر نانا پٹولے نے آج یہاں جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ مرکز کی مودی حکومت نے صنعت کار اڈانی پر خصوصی مہربانی کا مظاہرہ کیا ہے اور اسی خاص مہربانی کی وجہ سے ایل آئی سی نے من مانے طریقے سے لوگوں کے کروڑوں روپے اڈانی کی کمپنیوں میں لگائے ہیں۔

پٹولے نے کہا کہ اب جب اڈانی گروپ میں مالی گھپلے کے انکشاف سے یہ ثابت ہو گیا ہے تو عوام کی محنت کی کمائی محفوظ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کی آمریت کی وجہ سے ملک مالی بحران سے گزر رہا ہے۔ مودی حکومت نے عوام کا پیسہ اڈانی کو دے کر انہیں مالی بحران میں ڈالنے کا کام کیا ہے۔


انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی نے پارلیمنٹ میں اڈانی گھپلے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا لیکن مودی حکومت نے اس گھپلے پر ایک لفظ بھی نہیں کہا۔ کانگریس لیڈر نے کہا کہ مودی حکومت بدعنوان اڈانی کی حمایت کر رہی ہے۔ ای ڈی تیسری بار مشرف کے خلاف کارروائی کر رہی ہے، لیکن ای ڈی کو بی جے پی کے بدعنوان لیڈر نظر نہیں آ رہے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔