ایکٹیوسٹ دیشا روی کو 5 دن کی پولیس ریمانڈ میں بھیجا گیا، گریٹا تھنبرگ ٹولکٹ معاملہ

کسان تحریک معاملہ میں گریٹا تھنبرگ نےایک ٹولکٹ ٹوئٹ کیا تھا جس کو لے کر کافی ہنگامہ اس لئے ہوا تھا کہ اس ٹولکٹ کو ایڈیٹ کیا گیا تھا، دہلی پولیس نے ایڈیٹ کرنے والی ایکٹیوسٹ دیشا روی کو گرفتار کرلیا ہے۔

تصویر آئی اے این ایس اور ویڈیو گریب
تصویر آئی اے این ایس اور ویڈیو گریب
user

قومی آواز بیورو

عدالت نے گریٹا تھنبرگ معاملہ میں ایکٹیوسٹ دیشا روی کو 5 دن کے لئے پولیس ریمانڈ میں بھیج دیا ہے۔ نیوز 18 پر شائع خبر کے مطابق دہلی پولیس کی اسپیشل سیل نے دیشا روی کو بنگلورو سے گرفتار کیا ہے۔ واضح رہے 4 فروری کو دہلی پولیس نے ٹولکٹ کو لے کر کیس درج کیا تھا۔ الزام ہے کہ دیشا روی نے کسانوں سے جڑے ٹولکٹ کو ایڈیٹ کیا تھا اور اس میں کچھ چیزیں جوڑ کر ان کو آگے بھیجا تھا۔

دہلی پولیس نے دیشا روی کی عدالت سے 7 دن کی ریمانڈ مانگی تھی اور کہا تھا کہ یہ خالصتانی گروپ کو دوبارہ کھڑا کرنے اور ہندوستانی حکومت کے خلاف بڑی سازش کا حصہ ہے۔ عدالت نے 7 دن کی ریمانڈ نہ دے کر 5 دن کی ریمانڈ دے دی ہے۔


واضح رہے شائع خبر کے مطابق دیشا روی پر الزام ہے کہ اس نے 26 جنوری کو ہوئی کسان ٹریکٹر ریلی کو لے کر سائبر اسٹرائک کے لئے بنائی گئی ٹولکٹ کو ایڈیٹ کیا تھا۔ اس نے اس میں کچھ چیزیں جوڑ کر سوشل میڈیا میں سرکیولیٹ کیا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ اس معاملہ میں کچھ اور نام رڈار پر آئے ہیں، جلد ہی کچھ اور لوگوں کو اس تعلق سے گرفتار کیا جائے گا۔ ماحولیات سے متعلق ’فرائیڈے فار فیوچر‘ نامی تنظیم کی بنیادی ارکان میں سے دیشا روی بھی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وہ خالصتانی دہشت گرد گروپتونت سنگھ پنو سے متاثر ہیں۔ خبر کے مطابق پولیس نے کہا ہے کہ شانتنو اور نکیتا کو اس معاملہ میں گرفتار کرنا ہے۔

عدالت میں دیشا روی نے ٹولکٹ کو ایڈیٹ کرنے کا اعتراف کیا ہے اور کہا ہے کہ اس نے صرف دو لائنیں ایڈیٹ کی تھیں۔ اس نے کہا یہ اس نے کسانوں کی حمایت میں کیا تھا کیونکہ وہ ان داتا ہیں اور ان کی تحریک سے وہ متاثر ہیں۔ وہ اسے کھانا اور پینا دیتے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔