سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پھیلانے والوں پر کارروائی ہوگی: ممبئی پولیس کمشنر
اگر کوئی سوشل میڈیا پر کسی مذہب سے متعلق غلط بیانی اور گمراہ کن بیانات جاری کرتا ہے تو اس پر بھی کارروائی ہوگی
ممبئی: سوشل میڈیا پر زہر افشانی اور نوپور شرما کی توہین رسالت صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد مذہبی منافرت پھیلانے والوں پر سخت کارروائی کا انتباہ اب ممبئی کے پولیس کمشنر وویک پھنسلکرنے دیا ہے اور کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر ماحول خراب کرنے اور فرقہ وارانہ کشیدگی پیدا کرنے والوں پر سخت کارروائی ہوگی کیونکہ اس سے ملک میں بدامنی پیدا ہوتی ہے۔
ممبئی میں سائبر سیل اور پولیس محکمہ اپنے طور پر ایسے شرپسند عناصر پر نظر رکھ رہی ہے جو ماحول خراب کرنے کیلئے سوشل میڈیا کا استعمال کرتے ہیں اگر کوئی سوشل میڈیا پر کسی مذہب سے متعلق غلط بیانی اور گمراہ کن بیانات جاری کرتا ہے تو اس پر بھی کارروائی ہوگی یہ باتیں ممبئی پولیس کمشنر وویک پھنسلکر نے ایک پورٹل ویب سائٹ جہاں کا انصاف سے بات چییت کے دوران کہی۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے لئے ضروری ہے کہ ہم ایک دوسرے کے جذبات کی قدر کرے اور بلا وجہ کسی تنازع میں پڑنے کے ملک کی ترقی اور ممبئی شہر کی خوشحالی کیلئے کام کرے۔
وویک پھنسلکرنے کہا کہ سوشل میڈیا پر بلا کسی وجہ سے دوسرے کو تکلیف دینے والوں کو برداشت نہیں کیا جائے کچھ شرپسند عناصر سوشل میڈیا پر اناپ شناپ ریمارکس پاس کرتے ہیں اس سے ماحول خراب کر نے کی کوشش کرتے ہیں اس سلسلے میں پولیس متعدد مرتبہ سوشل میڈیا پر نظر رکھتی ہے سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے وقت اپنی ذمہ داری نبھانا ضروری ہے۔
کسی بھی مذہب کوبرا بھلا کہنے کا کسی کو اختیار نہیں ہے اگر کوئی ایسا کرتا ہے تو اس کے خلاف کارروائی ہوگی سوشل میڈیا کا استعمال کسی کو برا بھلا کہنا یاذلیل کرنے کا ذریعہ نہیں ہے لیکن اس کے باوجود اگر کوئی اس قسم کی حرکت میں ملوث پایا جاتا ہے تو ان عناصرکے سخت سے نمٹا جائے گا۔
انہوں نے نے کہا کہ ملک میں بدامنی پیدا کرنے کی دہشت گرد تنظیم وا دیگر عناصر کوشش کرتے ہیں لیکن انہیں ہم ان کے مقصد میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے
مہاراشٹر اے ٹی ایس کے ساتھ مرکزی تفتیشی ایجنسیاں بھی ایسے عناصر پر نظر رکھتی ہے جو ملک کے خلاف سازش کر تے ہیں اور سوشل میڈیا پر گمراہ کن پروپیگنڈہ چلاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کا استعمال انتہائی ذمہ داری سے کرنا لازمی ہے اگر کوئی غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرتا ہے تو اس پر سائبر کی دفعات کے تحت کارروائی ہوگی
پولیس سربراہ نے مزید کہا کہ ملک کی بھائی چارگی کو مکدر کر نے والوں کی کوششوں کو کافی کبھی کامیاب نہیں ہونے دیا جائیگا اگر کوئی اس حرکت میں ملوث پایا جاتا ہے تو پولیس سخت کارروائی کی مجاز ہوگی۔
وویک پھنسلکر نے کہا ہے کہ سائبر سیل کے ساتھ مرکزی تفتیشی ایجنسیاں اور پولیس کے متعددمحکمہ سوشل میڈیا پر ایسے عناصر پر نظر رکھتی ہے جو ملک میں بے چینی اور اضطراب و تشدد برپا کرنے کی کوشش کر تے ہیں اور ان کی نشاندہی کر کے ان پر کارروائی بھی کی جاتی ہے کئی ایسے مشمولات کو حذف بھی کیا جاتا ہے جو معاشرے کیلئے خطرناک اور نقصاندہ ہوتے ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔