سیاسی فائدے کے لیے امرت پال سنگھ پر کارروائی کی گئی: ایس جی پی سی
ایئرپورٹ پر میڈیا اہلکاروں سے بات کرتے ہوئے بھگونت سنگھ سیالکا نے کہا ’’ہم حراست میں لیے گئے لوگوں کے اہل خانہ کے ساتھ یہاں آئے ہیں۔ 10 میں سے 8 قیدیوں کے اہل خانہ یہاں آ چکے ہیں۔
گوہاٹی: ایڈوکیٹ اور شرومنی گرودوارہ پربندھک کمیٹی (ایس جی پی سی) کے رکن بھگونت سنگھ سیالکا نے الزام عائد کیا ہے کہ خالصتان حامی لیڈر امرت پال سنگھ اور ’وارث پنجاب دے‘ تنظیم کے دیگر ارکان پر کارروائی پنجاب میں آئندہ ضمنی انتخابات سے قبل سیاسی فائدہ حاصل کرنے کے لیے کی گئی۔ سیالکا کے ساتھ ایس جی پی سی کی ٹیم جمعرات کو مرکزی جیل میں قید کچھ قیدیوں کے اہل خانہ کے ہمراہ ڈبروگڑھ پہنچ گئی۔
ایئرپورٹ پر میڈیا اہلکاروں سے بات کرتے ہوئے بھگونت سنگھ سیالکا نے کہا ’’ہم حراست میں لیے گئے لوگوں کے اہل خانہ کے ساتھ یہاں آئے ہیں۔ 10 میں سے 8 قیدیوں کے اہل خانہ یہاں آ چکے ہیں۔ پنجاب کی موجودہ صورتحال کے بارے میں پوچھے جانے پر سیالکا نے کہا کہ وہاں حالات ٹھیک ہیں۔ پنجاب میں ضمنی انتخابات ہونے جا رہے ہیں اور یہ باتیں حکومت نے سیاسی فائدہ اٹھانے کے لیے کی ہیں۔ اور کچھ نہیں۔
یہ دوسری بار ہے جب ایس جی پی سی کی ٹیم ڈبرو گڑھ سنٹرل جیل میں بند وارث پنجاب دے تنظیم کے ارکان خاندان کو یہاں لے آئی ہے۔ سیالکا نے کہا کہ وہ قیدیوں سے ملاقات کریں گے اور جمعہ کی شام پنجاب واپس آئیں گے۔
دریں اثنا، ایس جی پی سی قومی سلامتی ایکٹ (این ایس اے) کے تحت امرت پال سنگھ اور اس کے ساتھیوں کی گرفتاری کو ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے کی بھی تیاری کر رہی ہے۔ سیالکا نے کہا کہ فی الحال ان کا معاملہ بورڈ کے پاس ہے۔ دیکھتے ہیں وہاں کیا ہوتا ہے پھر ہائی کورٹ میں چیلنج کریں گے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔